صدر ایردوان نے یورپی کشتی مقابلوں میں طلائی تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

صدر رجب طیب ایردوان نے یورپی کشتی مقابلوں میں طلائی تمغے جیت کر ملک کے سر کو فخر سے بلند  کرنے والے کھلاڑیوں یاسمین ادار اور سونر دیمر تاش کو  ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد  دی ۔

726269
صدر ایردوان نے یورپی کشتی مقابلوں میں طلائی تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی
Soner Demirtaş.jpg

 

صدر رجب طیب ایردوان نے یورپی کشتی مقابلوں میں طلائی تمغے جیت کر ملک کے سر کو فخر سے بلند  کرنے والے کھلاڑیوں یاسمین ادار اور سونر دیمر تاش کو  ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد  دی  ہے ۔

صدر ایردوان نے یورپی کشتی کے فائنل مقابلے میں ہنگری کی کھلاڑی زینیٹ نیمتھ کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتنے والی  یاسمین کو  ٹیلیفون پر مبارکباد دی اور ان کی مزید  کامیابیوں کے لیے دعا کی ۔

انھوں نے یورپی کشتی مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والے دوسرے کھلاڑی  سونر کو بھی مبارکباد کا ٹیلیگراف بھیجا ۔سونر نے آذربائیجان کے پہلوان مراد سلیمانوف کو چار کے مقابلے میں 6 راؤنڈ سے شکست دیتے ہوئے طلائی تمغہ   جیتاہے ۔



متعللقہ خبریں