آئندہ سال ملک کی ترقی کی شرح کا ہدف ساڑھے تین فیصد حاصل ہونے کی توقع : جانیکلی

نائب وزیراعظم    نور  الدین  جانیکلی  نے  اجلاس میں ملک میں  اقتصادی ترقی کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ  گزشتہ سال ہم  نے 2٫9 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے جبکہ  امسال یہ ہدف ساڑھے تین فیصد تک حاصل کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے

726535
آئندہ سال ملک  کی ترقی کی شرح کا ہدف ساڑھے تین فیصد حاصل ہونے کی توقع : جانیکلی

نائب وزیراعظم    نور  الدین  جانیکلی  نے کہا ہے کہ امسال  ملک کی ترقی کی  شرح ساڑھے تین فیصد  ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

سرمایہ کاری کے  حالات کو بہتر بنانے  سے متعلق کوارڈینیشن   کونسل کا اجلاس انقرہ میں منعقد ہوا ۔

اس اجلاس میں نائب  وزیراعظم   جانیکلی  کے علاوہ  وزیر خزانہ  ناجی  آعبال، وزیر انصاف بیکر بوزداع ، وزیر ماحولیات و   شہری پلاننگ  مہمت  اوز حساق ، ترقیاتی امور کے وزیر  لطفو ایلوان،  کسٹم  اور تجارت  کے امور کے وزیر  بلنت   توفیکچی ، علم و سائنس اور ٹکنولوجی کے امور کے وزیر   فاروق اوزلو  نے بھی شرکت کی۔

اس اجلاس جس میں   پروائیوٹ سیکٹر   کے نمائندوں نے بھی شرکت کی    اقتصادی اصلاحات پر غور کیا گیا۔

نائب وزیراعظم    نور  الدین  جانیکلی  نے  اجلاس میں ملک میں  اقتصادی ترقی کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا کہ  گزشتہ سال ہم  نے 2٫9 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے جبکہ  امسال یہ ہدف ساڑھے تین فیصد تک حاصل کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں