مسئلہ قبرص  کے پائیدار حل کے لیے سلسلہ مذا کرات  کا آغاز

مسئلہ قبرص  کے پائیدار حل کے لیے سلسلہ مذا کرات  جاری ہے ۔

724193
مسئلہ قبرص  کے پائیدار حل کے لیے سلسلہ مذا کرات  کا آغاز

 

 مسئلہ قبرص  کے پائیدار حل کے لیے سلسلہ مذا کرات  جاری ہے ۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنجی نے قبرصی یونانی انتظامیہ کے سربراہ نیکوس اناستاسیا دیس کیساتھ ملاقات کی ۔  اقوام متحدہ کی زیر نگرانی غیر جانبدار علاقے میں ہونے والے مذاکرات میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی  مشیر ایسپن بارتھ عائدے کے علاوہ طرفین کے مذاکراتی وفود بھی موجود تھے ۔

توقع ہے کہ مذاکرات میں    ناقابل حل پہلی چار شقوں  کا جائزہ لیا جائے گا ۔  جزیرے کے دونوں سربراہان باعث تنازعہ معاملات میں مصالحت کو بڑھانے کا ہدف رکھتے ہیں ۔ وہ بعض وجوہات کی وجہ سے سست روی کے شکار مذاکرات میں تیزی پیدا کرنے کے لیے کوششیں صرف کر رہے ہیں ۔



متعللقہ خبریں