آج یکم مئی عالمی یوم محنت ہے

میں امید کرتا ہوں کہ یکم مئی کو بھائی چارے  اور  جشن کے سے ماحول میں منایا جائے گا اور اس موقع پر تحریکی اقدامات سے پرہیز کیا جائے گا۔ صدر رجب طیب ایردوان

723378
آج یکم مئی عالمی یوم محنت ہے

آج یکم مئی عالمی یوم محنت ہے۔

یوم محنت کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

ترکی انقلابی لیبر یونینDİSK،  سرکاری ملازمین لیبر یونین KESK، ترک طبیبوں کی یونین، ترک تعمیراتی انجینئر چیمبر یونین   ،بعض سیاسی پارٹیاں اور سول سوسائٹی تنظیمیں استنبول باکر کھوئے  میں یکم مئی کو منائیں گے۔

شہر میں 30 ہزار پولیس اہلکاروں کومتعین کیا گیا ہے، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بعض فیری بوٹ سفر ملتوی کر دئیے گئے ہیں اور بعض سڑکوں کو بھی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

سرکاری حکام نے بھی دن کی مناسبت سے پیغامات جاری کئے اور یکم مئی مزدوروں کے دن کی مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں امید کرتا ہوں کہ یکم مئی کو بھائی چارے  اور  جشن کے سے ماحول میں منایا جائے گا اور اس موقع پر تحریکی اقدامات سے پرہیز کیا جائے گا۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ  پیشہ وارانہ زندگی  سے متعلق مسائل کو   باہمی گفت و شنید اور اتحاد کی فضاء میں حل کرنے کی صورت میں ہمارے ملک میں جمہوری اعتبار و استحکام کو زیادہ تقویت ملے گی ۔

محنت و سماجی تحفظ کے وزیر مہمت موذن اولو  نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم منصفانہ، مفاہمانہ اور حوصلہ افزائی کے نقطہ نظر کے ساتھ اپنے مزدور  و محنت کش بہن بھائیوں  کے حقوق کے تحفظ اور لیبر یونینوں کے ساتھ تعاون  کے راستے پر رواں دواں ہیں۔



متعللقہ خبریں