ترکی کی سیاست میں نئے دور کا  آغاز ہو رہا ہے

2 مئی بروز منگل پارٹی کا گروپ اجلاس مرکزی دفتر میں ہو گا اور 33 ماہ کے بعد صدر ایردوان پارٹی بیج کے ساتھ پارٹی کے رکن ہوں گے

723015
ترکی کی سیاست میں نئے دور کا  آغاز ہو رہا ہے

2 مئی کو ترکی کی سیاست میں نئے دور کا  آغاز ہو رہا ہے۔

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی ایگزیکٹیوکمیٹی کا اجلاس یکم مئی کو پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہو رہا ہے جس میں صدر ایردوان کو پارٹی میں  شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی۔

2 مئی بروز منگل پارٹی کا گروپ اجلاس مرکزی دفتر میں ہو گا اور 33 ماہ کے بعد صدر ایردوان پارٹی بیج کے ساتھ پارٹی کے رکن ہوں گے۔

صدر ایردوان کی پارٹی میں رکنیت کے بعد اجلاس شروع ہو گا  جس میں، 21 مئی کو متوقع ہنگامی اجلاس  میں کی جانے والی، جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی نئی انتظامی شکل کا تعین کیا جائے گا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ صدر ایردوان پارٹی میں جدتوں کے ساتھ کابینہ میں تبدیلیاں لائیں گے۔

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی میں ان  کاروائیوں کے دوران اسمبلی میں بھی  آنے والے دنوں میں  بھاری کاروائیوں   کی توقع کی جا رہی ہے۔

اسمبلی آئینی تبدیلی کے دائرہ کا ر میں ضروری ہم آہنگ قوانین  پاس کرنے  کے لئے کام کا آغاز کرے گی۔



متعللقہ خبریں