افریقی عوام غربت کی چکی میں مگر مہذب دنیا تماش بینی میں مصروف ہے:ترک صدر

صدر ایردوان نے صومالی صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ افریقہ میں اس وقت 14 ملین انسان  فاقہ کشی  کا شکار ہیں جس  کا تماشہ نام نہاد مہذب دنیا آرام سے دیکھ رہی ہے مگر ہم افریقی عوام کا ساتھ دیں گے  اور اور ان کی ہر ممکن مدد کری

721284
افریقی عوام غربت کی چکی میں مگر مہذب دنیا تماش بینی میں مصروف ہے:ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان    نے انقرہ آمد پر صومالیہ کے صدر  محمد عبداللہ فرماجو    کا خیر مقدم کیا ۔

دونوں صدور کے درمیان بالمشافہ  اور بین الوفود بات چیت  ہوئی  جس میں  دو طرفہ تعلقات، علاقائی  و عالمی  موضوعات  اور ثقافتی و  ترقیاتی شعبوں میں تعاون  پر مبنی معاہدے طےکیے گئے۔

 بعد ازاں  منعقدہ    پریس کانفرنس میں  مہمان صدر نے 15 جولائی کی فوجی بغاوت   کو ناکام بنانے پر  حکومت ترکی اور  عوام کو مبارک باد پیش کی  اور اسے  تمام دنیا کےلیے ایک مثال قرار دیا ۔

اس موقع پر صدر ایردوان نے  بتایا کہ  میں نے  صومالیہ کا پہلا دورہ سن 2011 میں کیا تھا  جس کے بعد وہاں    کافی اہم  تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں  صومالیہ،  عالمی برادری کی عدم توجہ کا حامل ملک تھا  جس نے    اب طوائف الملوکی کے دور  سے استحکام کی جانب سفر  جاری رکھا ہوا ہے ۔

 صدر نے کہا  ہے کہ  افریقہ میں اس وقت 14 ملین انسان  فاقہ کشی  کا شکار ہیں   جس  کا تماشہ نام نہاد مہذب دنیا   آرام سے دیکھ رہی ہے۔ عالمی طاقتوں  کی اس بے حسی  کے بر عکس        ہم   افریقی عوام کا ساتھ دیں گے  اور اور ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

صدر نے مزید بتایا کہ   ماہ رمضان کی آمد سے قبل  صومالیہ کی مستحق  برادر عوام کو  15 ٹن خوراک ، ادویات  اور دیگر ضروری ساز وسامان  مہیا کیا جائے گا۔

 صومالی صدر فرماجو  نے  اس موقر پر حکومت  ترکی کا شکریہ ادا  کرتےہوئے کہا کہ   آپ  نے  صومالیہ کی تعمیر و ترقی میں جو کردار اداکیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔

 بعد ازاں صدر ایردوان نے مہمان صدر کے اعزاز میں  عشائیے  کا بھی اہتمام کیا ۔



متعللقہ خبریں