شام کی طرف سے ترکی کی سرحدی چوکیوں پر فائرنگ

ترکی کے ضلع حطائے کی تحصیل یائلاداع کی ایک سرحدی چوکی کے قریب شام کی سرحد کی طرف سے توپ کا گولہ فائر کیا گیا

721073
شام کی طرف سے ترکی کی سرحدی چوکیوں پر فائرنگ

ترکی کے ضلع حطائے کی تحصیل یائلاداع کی ایک سرحدی چوکی کے قریب شام کی سرحد کی طرف سے توپ کا گولہ فائر کیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق اسد انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقے سے فائر کیا گیا توپ کا گولہ قزل چات پولیس چوکی کے قریب خالی اراضی میں گرا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کروا دیا ہے۔

اس دوران ضلع حطائے میں دہشت گرد تنظیم PKK کی شامی شاخ PYD اور شامی انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقے سے ایک اور پولیس چوکی پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔

ترک مسلح افواج کی طرف سے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان کے مطابق شام کے شمال میں دہشت گرد تنظیم PYD/PKK/YPG کے عناصر کی موجودگی کے علاقے عفرین اور انتظامی عناصر کی موجودگی کے ایک اور  علاقے   سے ترکی کی دو سرحدی پولیس چوکیوں پر دو مختلف فضائی حملے کئے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق حملوں میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم ترکی کی طرف سے جوابی فائرنگ کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں