ترک پارلیمان کا 97 سالہ سفر،استقبالیے کا اہتمام

ترکی کی  قومی اسمبلی  کے  97 ویں یوم قیام کے موقع  پر  گزشتہ روز  ایک استقبالیے کا اہتمام کیا گیا جس میں  وزیراعظم بن علی یلدرم ،حزب اختلاف کے رہنما کمال قلیچ دار اولو اور دولت باھچیلی نے بھی شرکت کی

719076
ترک پارلیمان کا 97 سالہ سفر،استقبالیے کا اہتمام
başbakan yıldırım 23 nisan resepsiyon.jpg

ترکی کی  قومی اسمبلی  کے  97 ویں یوم قیام کے موقع  پر  گزشتہ روز  ایک استقبالیے کا اہتمام کیا گیا  ۔

 استقبالیے    کی میزبانی اسپیکر اسمبلی اسماعیل قاہرامان  نے  کی جس میں  وزیراعظم بن علی یلدرم ،حزب اختلاف کے رہنما کمال قلیچ دار اولو اور دولت باھچیلی نے بھی شرکت کی ۔

 وزیراعظم بن علی یلدرم نے   اس موقع  پر کہا کہ  ہمااری ترجیح ہوگی کہ  نئے قوانین   کی تیاری میں حز ب اختلاف بھی اپنا کردار کرے  اور اگر  ایسا نہ بھی ہوا تو ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔

 حزب اختلاف  رہنما کمال قلیچ دار  اولو نے  کہا کہ  صاحب اختیار  پارلیمانی نظام مضبوط نہیں ہو سکتا  جسے ہماری  عقل قبول کرنے سے عاری ہے ۔

 قوم پرست تحریک پارٹی کے رہنما دولت باھچیلی نے   کہا کہ ہمیں سیاسی انتشار کی روش ترک کرتےہوئے  ترکی کے مستقبل    کی جاب  توجہ مرکوز کرنی چاہیئے اور اس بارے میں سوچنا  چاہیئے  کہ ملک میں  صدارتی نظام کو کیسے بہتر بنایا جا سکے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا  کہ ہماری سیاسی جماعت نے اپنے منشور کے تحت م ترمیم آئین   کے لیے   جس طرح  کوششیں صرف کی ہیں اسی طرح   ملکی مفاد کےلیے جو بھی ممکن ہوگا   ہم وہ اقدام اٹھائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں