اگر یورپی یونین نے ویزے کی چھوٹ نہ دی تو ہم بھی اپنے وعدے پورے نہیں کریں گے، ترکی

اگر ہماری تجاویز  قبول نہ کی گئیں  تو    پھر ہم بحیرہ ایجین  میں   غیر قانونی نقل مکانی کے حوالے سے اپنے  وعدوں کی پاسداری نہیں کریں گے، وزیر برائے یورپی یونین

718390
اگر یورپی یونین نے ویزے کی چھوٹ نہ دی تو ہم بھی اپنے وعدے پورے نہیں کریں گے، ترکی

یورپی یونین  امور کے وزیر اور مذاکرات کار  عمر چیلک نے  ویزے کی پابندی   کے  خاتمے  کے حوالے سے    ایک نجی ٹیلی ویژن چینل   کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ  "ہم نے اپنی تجاویز پر مبنی    ایک  خط   لکھا ہے جسے  ماہ   مئی  میں  متعلقہ ادارے  کو بھیج دیا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ اگر ہماری تجاویز  قبول نہ کی گئیں  تو    پھر ہم بحیرہ ایجین  میں   غیر قانونی نقل مکانی کے حوالے سے اپنے  وعدوں کی پاسداری نہیں کریں گے۔

عمر چیلک نے  16 اپریل کے ریفرنڈم کے حوالے سے   یورپی سلامتی  و تعاون  تنظیم کی  تیار کردہ مسودہ   رپورٹ کے   بارے میں  کہا کہ   اس تنظیم یا پھر  کسی دوسرے بین الااقوامی ادارے کو   ہمارے  ریفرنڈم کے  نتائج     پر بحث  چھیڑنے کا حق  حاصل نہیں ہے۔

 



متعللقہ خبریں