پیرس حملہ: ترکی کی شدید مذمت،مکمل تعاون کی یقین دہانی

بتایا گیاہے کہ حکومت ترکی وعوام،دوست  ملک  فرانس کےعوام اور بالخصوص محکمہ پولیس سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے میں ہلاک شدگان  کے لواحقین کےلیے صبر کی  اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں

717922
پیرس حملہ: ترکی کی شدید مذمت،مکمل تعاون کی یقین دہانی

ترکی  نے  پیرس میں پولیس وین پر ہونے والے دہشت  گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

 محکمہ خارجہ کے مطابق ،   ان  مشکل ایام میں  حکومت ترکی  و عوام،   دوست  ملک  فرانس کے  عوام اور بالخصوص محکمہ پولیس   سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے میں ہلاک شدگان  کے لواحقین کےلیے صبر کی  اور زخمیوں کی جلد صحت یابی    کی نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔

 بیان میں یہ بھی واضح  کیا گیا ہےکہ  ترکی  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت فرانس کو تعاون کی مکمل یقین دہانی کرواتا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ  روز ہونے والے اس  حملے میں  ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے جس کی ذمہ داری  داعش نے قبول کرلی تھی ۔



متعللقہ خبریں