یونان میں پناہ لینے والے 8 ترک باغیوں کی عدالت میں پیشگی

دہشت گرد تنظیم فیتو کیطرف سے 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد یونان فرار ہونے والے باغیوں  کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

716837
یونان میں پناہ لینے والے 8 ترک باغیوں کی عدالت میں پیشگی

دہشت گرد تنظیم فیتو کیطرف سے 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد یونان فرار ہونے والے باغیوں  کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

 یونان کی سرکاری خبر ایجنسی انا۔ماپا   کی اطلاع کے مطابق ترکی کی طرف سے باغیوں کی واپسی کی نئی درخواست کے بعد 25 اپریل کو یونان میں پناہ لینے والے 8 باغیوں  میں سے تین کو ایتھنز کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ دیگر 5 باغیوں کی پیشگی کی تاریخ  کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ ترکی میں 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد 8 فوجیوں نے ہیلی کاپٹر سے یونان  پہنچنے کے بعد اس ملک سے پناہ دینے کی درخواست کی تھی  ۔ ترکی نے ان باغیوں کی واپسی کا جو مطالبہ کیا تھا یونان کی ہائی کورٹ نے ماہ جنوری میں  اس مطالبے کو مسترد کر دیا تھا ۔ جس کے بعد ترکی نے دوبارہ نئے الزامات کے ساتھ ان کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے  ۔

دریں اثناء یونان کا سیاسی پناہ کا دفتر ان باغیوں کی پناہ کی درخواست پر غور  کر رہا ہے ۔  یونانی حکام نے پناہ کی درخواست کے نتیجہ  خیز ثابت ہونے تک ان باغیوں کو حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعللقہ خبریں