ترکی نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے اور دیتا رہے گا : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  بڑوں کیطرف سے شروع کردہ جنگوں کا خمیازہ بچوں کو نہیں بھگتنا چاہئیے ۔

717219
ترکی نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے اور دیتا رہے گا  : صدر ایردوان

 

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  بڑوں کیطرف سے شروع کردہ جنگوں کا خمیازہ بچوں کو نہیں بھگتنا چاہئیے ۔

انھوں نے صدارتی محل میں  23 اپریل قومی خود مختاری  اور  یوم اطفال کی مناسبت سے ترکی آنے والے مہمان بچوں کیساتھ ملاقات کی ۔انھوں نے کہا کہ  بد قسمتی سےاس سال بھی ہزاروں بچوں کو 23 اپریل بچوں کے عالمی  جشن کو دیکھنے کا موقع نہیں ملا ہے ۔انھوں نے اس موقع پر مشہور شاعر ناظم حکمت کے " بیٹی" نامی شعر  کے بھی  چند مصرے بھی  پڑھے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ ہماری یہ آرزو ہے کہ  بڑوں کی طرف سے شروع کردہ جنگوں کا خمیارہ بچے نہ بھگتیں ۔  وہ خوش و خرم زندگی گزاریں ،پر امن ماحول میں پروان چڑھیں، اپنے آپ کو محفوظ محسوس کریں اور اچھی  تعلیم اور خوراک حاصل کریں ۔تاکہ وہ بڑے ہو کر ایک خوبصورت اور پر امن دنیا قائم کرسکیں ۔

صدر ایردوان نے اسطرف توجہ دلائی کہ ترکی متعدد اداروں  اور شہری تنظیمیں کی وساطت سےدنیا کے متعدد ممالک میں امدادی ،تعلیمی اور صحت کے شعبے میں سرگرمیوں کو جاری رکھےہوئے ہے ۔ خاصکر جب بچے زیر بحث ہوتے ہیں تو ترکی ہر ممکنہ مدد کے لیے سامنے آ جاتا ہے  ۔دنیا کے مخیر ممالک میں ترکی امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے لیکن اگر   قومی آمدنی کو مد نظر رکھتے ہوئے جائزہ لیا جائے تو ترکی پہلے نمبر پر ہے ۔ترکی  نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے  اور  دیتا رہے گا ۔



متعللقہ خبریں