ترکی میں بین الاقوامی جشن اطفال کا آغاز

ترکی ریڈیو ٹیلیویژن کے زیر اہتمام 39 ویں بین الا قوامی جشن اطفال کا آغاز ہو گیا ہے ۔

716710
ترکی میں بین الاقوامی جشن اطفال کا آغاز

ترکی ریڈیو ٹیلیویژن کے زیر اہتمام 39 ویں بین الاقوامی جشن اطفال کا آغاز ہو گیا ہے ۔

 23 اپریل بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ترکی ہر سال دنیا بھر کے بچوں کو جشن اطفال میں مدعو کرتا ہے ۔ امسال نیو شہر میں" بچے ہمارا مستقبل "مرکزی کردار سے منعقدہ جشن میں 23 ممالک کے بچے  شرکت کر رہے ہیں ۔

شہر کے بورسا چوک میں جمع ہونے والے ہزاروں ترک اور غیر ملکی بچوں  نے رنگا رنگ  روایتی ملبوسات زیب تن کر رکھےتھے اور ترک پرچم اٹھا رکھے تھے۔ انھوں نےمہتر بینڈ کیساتھ پورے شہر کی سیر کی ۔ بچوں کا ہیجان قابل دید تھا  ۔

نیو شہر کے گورنر  اق تاش اور بلدیہ کے چیرمین عنورنے بچوں سے ملاقات کی اور انھیں تحائف پیش کیے ۔بچوں نے بھی انھیں اپنے ممالک کے خصوصی تحائف پیش کیے ۔

 جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال  اتاترک نے 23 اپریل کوقومی اسمبلی کے قیام  کے بعد اس دن کو ترک بچوں کے تحفے کے طو پر دیا تھا ۔ 23 اپریل قومی خود مختاری اور یوم اطفال کو 39 برسوں سےترکی ریڈیو ٹیلیویژن کی زیر نگرانی منایا جا رہا ہے ۔  دنیا بھر کے بچوں کو جشن میں شرکت کے لیے ترکی مدعو کیا جاتا ہے  ۔اس  دن کوپوری دنیا میں بچوں کے واحد  جشن کی حیثیت حاصل ہے ۔اس جشن کا مقصد دنیا بھر کے بچوں کے درمیان پیار ومحبت ،بھائی چارے اور دوستانہ روابط کو فروغ دیتے ہوئے ایک پر امن دنیا  قائم کرنا  ہے ۔



متعللقہ خبریں