ہم ایک ریفرینڈم پھانسی کی سزا کی بحالی پر بھی کروا سکتے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

جب تک پھانسی کی سزا کی بحالی کا فیصلہ قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد میرے سامنے نہیں آتا میں اسے منظور نہیں کروں گا: صدر ایردوان

714154
ہم ایک ریفرینڈم پھانسی کی سزا کی بحالی پر بھی کروا سکتے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ جب تک پھانسی کی سزا کی بحالی کا فیصلہ ترکی کی قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد ان کے سامنے نہیں آتا وہ  اسے منظور نہیں کریں گے۔

ریفرینڈم سے مثبت نتائج نکلنے کے بعد  صدر رجب طیب ایردوان نے ہابُور  پیلس  کے سامنے جمع عوام سے خطاب کیا۔

خطاب میں صدر ایردوان نے قومی اسمبلی  میں تین  پارٹیوں کے گروپ لیڈروں کے لئے بھی پھانسی  کی سزا کی حمایت کرنے کی یاد دہانی کروائی اور  کہا کہ" اگر انہیں پھانسی کی سزا نہیں دی جاتی تو ہم ایک ریفرینڈم اس موضوع پر بھی کروائیں گے"۔



متعللقہ خبریں