ترک معیشت نے یورپی یونین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ایردوان

متحدہ امریکہ کو گولین جیسے بہروپیے  کو اپنے ملک میں قیام کی اجازت دیتے ہوئے  اپنے سر پر بلا  مول نہیں  لینی چاہیے

713145
ترک معیشت نے یورپی یونین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ایردوان

صدر  رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے  کہ  یورپی یونین   کی شرح نمو  اوسطاً 1٫8 ۔1٫9 فیصد  ہے تو  ترکی میں  یہ  شرح  2٫9 فیصد   ہے،  جو کہ ترکی کے    ترقی کے منازل کو  طے کرتے ہوئے آگے بڑھنے  کی  آئینہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ترک معیشت   مزید بلندیوں کو چھوتی ہوئی        کہیں  زیادہ  اہم مقام  تک  پہنچ  جائیگی، ہم  سرمایہ کاری کے عمل  کو  نہیں  روکیں  گے،  اسی عزم کے ساتھ  اس پر  عمل پیرا رہیں  گے۔

صدر ِ ترکی نے    ترکی  ریڈیو  ٹیلی ویژن  کارپوریشن  کی    مشترکہ  براہ راست نشریات  میں   ایرہان  چیلک کے سوالات  کا  جواب دیا۔

جناب ایردوان نے دہشت گرد تنظیم    فیتو  کے سرغنہ فتح اللہ  گولین  کے  حوالے سے کہا کہ  متحدہ امریکہ کو  اس  بہروپیے  کو اپنے ملک میں قیام کی اجازت دیتے ہوئے  اپنے سر پر بلا  مول نہیں  لینی چاہیے۔  اس  بہروپیے کے تمام تر    گھڑ  بھی  وہیں پر ہیں، انہوں نے  وہاں  پر  اپنے اڈے  بنا رکھے ہیں۔ چارٹر اسکولوں سے ان کی سالانہ آمدنی  750 ملین ڈالر ہے اور  یہ ساری کی ساری  بھتے کی  آمدنی ہے۔ یہ پیسہ کہاں پر خرچ کیا جاتا ہے؟  آپ نے غور  کیا ہو گا کہ ہم  کانگرس کے ارکان  کو  ان کی طرف سے ادائیگیاں کرنے  کا تعین  کرتے  ہوئے  متعلقہ حکام کو آگاہی کرائی ہے۔  دستاویز اور  اثبات پر  مبنی  80 تا 85  پارسلز  بھیجے گئے ہیں۔ لیکن  ان تمام تر باتوں کے باوجود   ان اشخاص کے خلاف معمولی قسم کی بھی    کاروائی نہ کرنا   لمحہ فکریہ ہے۔"



متعللقہ خبریں