جرمنی، گولن تنظیم کے کارندوں کی پناہ کےلیے بہترین جگہ ہے:وزیراعظم

وزیراعظم بن علی یلدرم  کہا ہے کہ   جرمنی، فتح اللہ گولن کے کارندوں  کی پناہ کےلیے بہترین جگہ ہےاورجو لوگ ترکی سے فرار ہوئے ان کےلیے بھی جرمن حکومت نے تمام سہولیات مہیا کی ہیں

711627
جرمنی، گولن تنظیم کے کارندوں کی پناہ کےلیے بہترین جگہ ہے:وزیراعظم

وزیراعظم بن علی یلدرم  کہا ہے کہ   جرمنی، فتح اللہ گولن     کے کارندوں  کی پناہ  کےلیے بہترین جگہ ہے۔

 وزیراعظم  نے ایک نجی ٹی وی چینل پر  امریکی صدر ٹرمپ کے ا ن الفاظ کو دہرایا کہ 15 جولائی  کو ترکی میں بغاوت کی کوشش کی گئی جسے صدر ایردوان نے ناکام بنایا ۔

انہوں نے کہا کہ  گولن تنظیم کے کارندے بے دھڑک  ہو کر جرمنی  میں اپنی سرگرمیاں  جاری رکھے ہوئے ہیں  اور جو لوگ ترکی سے فرار ہوئے ان کےلیے بھی جرمن حکومت نے تمام سہولیات مہیا کی ہیں  اور وہ  خود کو وہاں کافی محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

 وزیراعظم نے گولن کی ترکی حوالگی کے سلسلے میں بتایا کہ     اس بارے میں ہم نے تمام قانونی تقاضے پورے کر دیے ہیں اور  نتیجے کے منتظر ہیں۔

 جناب یلدرم نے کہا کہ نئی امریکی حکومت   ہمارے مطالبات کو سنجیدہ لے رہی ہے اور   ٹرمپ نے اپنی اتنخابی مہم کے دوراب بارہا  اس بات کا تذکرہ کیا تھا کہ ترکی میں بغاوت  کی کوشش کی گئی جسے صدر ایردوان نے ناکام بنایا  لہذا  امید ہے کہ امریکی حکومت گولن کی ترکی حوالگی میں جلد بازی کا مظاہرہ کرے گی ۔

 



متعللقہ خبریں