ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں رہنما باہمی اتفاق رائے کا راستہ ڈھونڈ لیں گے۔ ایڈی

مذاکرات میں تمام موضوعات پر بات چیت کی جائے گی اور رہنما موضوعات کے درمیان ایک پُل قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایسپین بارتھ ایڈی

710007
ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں رہنما باہمی اتفاق رائے کا راستہ ڈھونڈ لیں گے۔ ایڈی

 

مسئلہ قبرص کے پائیدار حل کے لئے جاری مذاکرات دو ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو رہے ہیں۔

سربراہان کے اجلاس سے قبل شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے صدر مصطفیٰ آقن جی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  کے قبرص کے لئے نمائندہ خصوصی ایسپین بارتھ  ایڈی  کے ساتھ ملاقات کی۔

ایک گھنٹے سے زیادہ طویل مذاکرات کے بعد ایسپین بارتھ ایڈی نے اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

انہوں نے کہا کہ8 ہفتوں کے وقفے کے بعد مذاکرات دوبارہ سے شروع ہو جائیں گے اور ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں رہنما باہمی اتفاق رائے کا راستہ ڈھونڈ لیں گے۔

ایڈی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں تمام موضوعات پر بات چیت کی جائے گی اور رہنما موضوعات کے درمیان ایک پُل قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت وقت ضائع کیا ہے  اور اعتماد مجروح ہوا ہے۔ ضائع ہونے والے وقت  کی تلافی کرنا اور دو طرفہ اعتماد کو بحال کرنا بھی رہنماوں کی ذمہ داری ہے۔

ایسپین بارتھ ایڈی  نے کہا کہ اقوام متحدہ  جج کا کردار ادا کرنے کی نیت نہیں رکھتا، اگر یہ مذاکراتی عمل اپنے حل تک پہنچے گا تو جج بننے سے نہیں بلکہ رہنماوں کی زیر قیادت اور قبرصی شہریوں  کی طرف سے کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں