ترکی: بیرون ملک جاری  ووٹ ڈالنے کا عمل اختتام پذیر ہو گیا

27 مارچ سے لے کر اب تک 57 ممالک میں 120 نمائندہ دفاتر میں اور کسٹم چوکیوں پرووٹ ڈالنے والوں کی تعداد 1 ملین 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی

709202
ترکی: بیرون ملک جاری  ووٹ ڈالنے کا عمل اختتام پذیر ہو گیا

16 اپریل کو ترکی میں متوقع ریفرینڈم کے سلسلے میں بیرون ملک جاری  ووٹ ڈالنے کا عمل  اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

وقت کے فرق کی وجہ سے بیلٹ بکس سب سے پہلے نیوزی لینڈ، جاپان اور چین میں بند ہوئے۔

یورپ میں بھی ووٹ ڈالنے کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور ووٹروں نے کل رات 9 بجے تک ووٹ ڈالے۔

امریکہ میں بھی ووٹ ڈالنے کا سلسلہ اختتام پذیر ہو گیا ہے تاہم کسٹم چوکیوں پر 16 اپریل تک ووٹ ڈالا جا سکے گا۔

27 مارچ سے لے کر اب تک 57 ممالک میں 120 نمائندہ دفاتر میں اور کسٹم چوکیوں پرووٹ ڈالنے والوں کی تعداد 1 ملین 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

بیرون ملک ووٹ ڈالنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کرنے کے بعد انہیں محفوظ کرنے والے کمیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بیرونی ممالک میں ڈالے گئے ووٹوں کو کل خصوصی طیارے کے ذریعے ترکی بھیجا جائے گا۔



متعللقہ خبریں