وزیر اعظم یلدرم کی امریکی نائب صدر سے ٹیلی فونک ملاقات
شامی انتظامیہ کے عدلیب میں کیمیائی حملے کے ذریعے مرتکب ہونے والے انسانی جرم کے خلاف امریکہ کا یہ جواب انسانی ضمیر اور عالمی رائے عامہ کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے
وزیر اعطم بن علی یلدرم نے امریکی نائب صدر مائک پینس سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس دوران انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ سے مسئلہ شام میں مزید کردار سنبھالنے کی توقع رکھتے ہیں اور ہم اس حوالے سے ہر ممکنہ تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
جناب یلدرم کا کہنا تھا کہ شامی انتظامیہ کے عدلیب میں کیمیائی حملے کے ذریعے مرتکب ہونے والے انسانی جرم کے خلاف امریکہ کا یہ جواب انسانی ضمیر اور عالمی رائے عامہ کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ پیش رفت کی روشنی میں ترکی کی جانب مہاجرین کے ایک نئے ریلے کے احتمال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے شام میں سیکورٹی زون کے قیام کے متبادل پر اب زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔
امریکی نائب صدر مائیک پینس نے ترکی کی امریکہ کو حمایت کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہم ترکی کے ساتھ ڈائیلاگ کو اہمیت دیتے ہیں ، شام کے حوالے سے ہم باہمی تعاون کو مزید تقویت دینے کے خواہاں ہیں اور شام میں انسانی بحران کے معاملے کو بھی بالائے طاق رکھا جائیگا۔
پینس نے صدر رجب طیب ایردوان کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔