انسانی حقوق کے علمبردار یورپی کہاں ہیں: ابراہیم قالن

اسدا انتظامیہ کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔ جن فریقین کا اسد انتظامیہ کے اوپر اثر و رسوخ حاصل  ہے انہیں فوری طور پر مداخلت کرنی چاہیے اور اسد انتظامیہ کو ان کاروائیوں سے روکنا چاہیے۔ ابراہیم قالن

707173
انسانی حقوق کے علمبردار یورپی کہاں ہیں: ابراہیم قالن

ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے شام  کے المیے پر یورپ کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "انسانی حقوق کے علمبردار یورپی کہاں ہیں؟"

قالن نے کہا ہے کہ ادلیب میں اسد کی طرف سے کئے گئے قتل عام کے بعد ترکی  اپنے پورے امکانات  اور صلاحیت  کو استعمال کرنے کے لئے دن رات کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے روس کے  صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ ملاقات کی ہے اور فوری طور پر اس موضوع پر بات چیت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

قالن نے کہا ہے کہ اسدا انتظامیہ کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔ جن فریقین کا اسد انتظامیہ کے اوپر اثر و رسوخ حاصل  ہے انہیں فوری طور پر مداخلت کرنی چاہیے اور اسد انتظامیہ کو ان کاروائیوں سے روکنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں انسانی حقوق کا سبق دینے والے اور انسانیت ا ور حیاتی حقوق کی  بات کرنے والے یورپی اس وقت کہاں ہیں۔

قالن نے کہا کہ اس وقت تک محض دو بیانات جاری کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ اس بھی بڑھ کر یہ کہ مہاجرین کے مسئلے میں بھی یورپ کی ناکامی کو پوری دنیا نے دیکھا ہے۔ اس وقت یورپی خود بھی اپنے آپ  پر تنقید کر رہے ہیں اور خود اپنی زبان سے کہہ رہے ہیں کہ ہم مہاجرین کے امتحان میں فیل ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں