دنیا میں اقتصادی بحران کے باوجود ترکی نے دنیا کے بڑے ترین منصوبوں کو مکمل کیا ہے

بعض حاسد ایسے ہیں کہ ہمارے کاموں سے حسد  کی وجہ سے نیلے پڑ رہے ہیں لیکن ہمارا ان کو مشورہ ہے کہ حسد نہ کریں کام کریں آپ کے پاس بھی یہ سب کچھ ہو۔ بن علی یلدرم

706515
دنیا میں اقتصادی بحران کے باوجود ترکی نے دنیا کے بڑے ترین منصوبوں کو مکمل کیا ہے

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ دنیا میں سال 2008 سے لے کر اب تک درپیش اقتصادی بحران کے باوجود ترکی نے دنیا کے بڑے ترین منصوبوں کو مکمل کیا ہے۔

وزیر اعظم یلدرم نے ازمیر میں مینے مین گیول پارک  کے داخلی حصے میں مینے مین۔علی آچ ۔ چاندارلی   موٹر وے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں بن علی یلدرم نے کہا کہ مارمرائے ، یوریشیا ٹنل ، یاوز سلطان سلیم پُل، عثمانی غازی پُل اور دنیا کے سب سے بڑے استنبول ائیر پورٹ کو مکمل کیا گیا ہے اور  نہایت تیز رفتاری سے انقرہ۔ازمیر تیز رفتار ٹرین کے قیام کو عمل میں لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آفیون اور اُشاک سے تیز رفتار ٹرین کی آواز آ رہی ہے۔ لیکن بات یہیں تک نہیں رہی ہم چناق قلعے میں دنیا کا طویل ترین پُل بنا رہے ہیں۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ بعض حاسد ایسے ہیں کہ ہمارے کاموں سے حسد  کی وجہ سے نیلے پڑ رہے ہیں لیکن ہمارا ان کو مشورہ ہے کہ حسد نہ کریں کام کریں آپ کے پاس بھی یہ سب کچھ ہو۔



متعللقہ خبریں