"نیاآپریشن فرات ڈھال" شرپسندوں کےلیے"شب تاریک" مگرہمارےلیے"روزروشن" ثابت ہوگا:ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ  شام کے شہر الباب کو دہشتگردوں سے آزادکروانے کےلیے جو فرات ڈھال نامی کاروائی  شروع کی گئی تھی اس کا پہلا مرحلہ ختم  ہو گیا ہے البتہ آپریشن  جاری  ہے

705169
"نیاآپریشن فرات ڈھال" شرپسندوں کےلیے"شب تاریک" مگرہمارےلیے"روزروشن" ثابت ہوگا:ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان   نے  کہا ہے کہ  شام کے شہر الباب کو دہشتگردوں سے آزادکروانے   کےلیے    جو فرات ڈھال نامی کاروائی  شروع کی گئی تھی   اس کا پہلا مرحلہ ختم  ہو گیا ہے البتہ   آپریشن  جاری  ہے ۔

 صدر  نے اس بات کا اظہار ترابزون شہر کے دورے کے دوران کیا اور بتایا کہ  فرات ڈھال آپریشن 7 ماہ جاری رہا  جس کے نتیجے میں  دو ہزار 15مربع کلومیٹر کا علاقہ دہشتگردوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔

 صدر نے مزید بتایا کہ  ترک فوج   اب   دیگر علاقوں   سے دہشتگردوں  کا صفایا کرنے  کےلیے  تیاری کر رہی ہے  اور  یہ آپریشن  دہشتگردوں کےلیے"  شب سیاہ  "مگر ترک قوم کےلیے"  روز روشن" ثابت ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں