ترکی کے شہروں انقرہ اور استنبول میں ترکمینوں کا احتجاجی مظاہرہ

کیرکوک کی سرکاری عمارات پر عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کا پرچم لہرانے کے فیصلے کے خلاف انقرہ اور استنبول میں احتجاجی مظاہرہ

704059
ترکی کے شہروں انقرہ اور استنبول میں ترکمینوں کا احتجاجی مظاہرہ

کیرکوک کی سرکاری عمارات پر عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کا پرچم لہرانے کے فیصلے کے خلاف ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

ترکمینوں نے اس فیصلے کے خلاف ردعمل کے لئے ترکی کے شہروں انقرہ اور استنبول میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

انقرہ میں مقیم سینکڑوں ترکمین ہاتھوں میں ترک پرچم لئے سڑکوں پر نکل آئے اور گیوین پارک میں مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے "گورنر مستعفی ہو"، "کیرکوک ترکمین ہے" اور "ترکمین زند باد " کے نعرے لگائے۔

 عراقی ترکمین سوسائٹی کے سربراہ عباس ترکمین نے بھی ترکی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

استنبول میں مقیم ترکمین بھی عراقی قونصل خانے کے سامنے جمع ہوئے  اور کیرکوک  کی سرکاری عمارتوں پر شمالی علاقائی کرد  انتظامیہ  کا پرچم لہرانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔



متعللقہ خبریں