ترکی کی اقتصادی بڑھوتی نے یورپی یونین اور OECD ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے: صدر ایردوان

ترکی کی اقتصادی بڑھوتی کے مقابلے میں یورپی یونین ممالک کی اوسط بڑھوتی 1.5  فیصد جبکہ OECD  ممالک کی اوسط بڑھوتی 1.7 فیصد رہی ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان

704033
ترکی کی اقتصادی بڑھوتی نے یورپی یونین اور OECD ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  ترکی کی اقتصادی بڑھوتی نے ایک دفعہ پھر بین الاقوامی کریڈٹ کمپنیوں  کی غلط فہمی کو  ثابت کر دیا ہے۔

انقرہ میں اجتماعی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے  عوام سے اپیل کی کہ وہ 16 اپریل کو متوقع ریفرینڈم میں ترکی مخالفت پر کمر بستہ بعض یورپی ممالک کو ضروری سبق سکھائیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی نے اقتصادیات میں 2.9 فیصد بڑھوتی کے ساتھ یورپی ممالک اور OECD  ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کی اقتصادی بڑھوتی کے مقابلے میں یورپی یونین ممالک کی اوسط بڑھوتی 1.5  فیصد جبکہ OECD  ممالک کی اوسط بڑھوتی 1.7 فیصد رہی ہے۔

دہشت گردی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے وہ دن یاد دلائے کہ جب  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK  جنوب مشرقی  اناطولیہ کے علاقے میں شہریوں کو دھمکاتی تھی، دہشت گردی کرنے کے لئے سرنگیں کھودتی  تھی اور اس نے شہریوں کے گھروں کو خالی کروا کر ان میں مورچے کھود رکھے تھے۔

دہشت گردی کے خلاف جاری موئثر جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت PKK کے دہشت گردوں اپنے ہی   کھودے ہوئے گڑھوں میں  دفن ہو رہے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ بدل خواہ کچھ بھی ہو ہم اس دہشت گردی کو ختم کر کے رہیں گے اور 16 اپریل  کی تاریخ اس کی پیامبر ہو گی۔



متعللقہ خبریں