تین مقدس مہینوں کے آغاز پر محفلوں کا انعقاد، ترکی

صدر  رجب طیب ایردوان نے  ٹویٹر  کے ذریعے  اس موقع  کی مناسبت سے  ترکی،  اُردو ،انگریزی، عربی، کردی، زازا ،  فارسی اور آذری  ترکی  زبانوں   میں  اپنا پیغام  جاری   کیا

702922
تین مقدس مہینوں کے آغاز پر محفلوں کا انعقاد، ترکی

 رمضان  المبارک کا مژدہ دینے والے ماہ ِ رجب   کو  مسلم امہ  میں   عبادت اور دعاوں کے ساتھ  خوش  آمدید کہا گیا ہے۔

مساجد کا رخ کرنے والے مسلمانوں نے    اپنے   خالق   حقیقی  سے  گڑگڑاتے ہوئے دعائیں  مانگیں۔

محکمہ مذہبی امور کی جانب سے   ایدرنے  سلیمیہ جامع مسجد  میں  منعقدہ  خصوصی  محفل میں   مغربی تھریس کے مسلمانوں نے  ایک بڑا اجتماع لگایا۔

محکمہ مذہبی امور کے  سربراہ  مہمت گورمیز  نے     عالم اسلام پر   چھائے تمام تر  کالے  بادلوں کے چھٹنے کی  دعا کی۔

صدر  رجب طیب ایردوان نے   بھی ٹویٹر  کے ذریعے    اس موقع  کی مناسبت سے  ترکی،  اُردو ،انگریزی، عربی، کردی، زازا ،  فارسی اور آذری  ترکی  زبانوں   میں  اپنا پیغام  جاری   کیا۔

ترکی  اور   پوری مسلم اُمہ کو ماہ رجب کی آمد کی مبارکباد  دینے  والے    جناب ایردوان    نے لکھا ہے کہ"میں ہمارے وطن اور تمام مسلمانوں کو رجب کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں رجب کی مقدس رات اور مقدس مہینوں میں انسانیت میں امن قائم رہے۔"



متعللقہ خبریں