یورپ کے ترکی مخالف موقف پر وزیر خارجہ کا رد عمل

چاوش اولو نے  بتایا ہے کہ آئینی ترمیم   کی بدولت  ملکی انتظامیہ میں  دہرے    عنوان  کو دور کرنے کا ہدف  بنایا گیا ہے

700663
یورپ کے ترکی مخالف موقف پر وزیر خارجہ کا رد عمل

وزیر  خارجہ میولود چاوش اولو  نے 16 اپریل کو منعقد ہونے والے ریفرنڈم میں یورپی ملکوں  کی جانب سے طرفداری کرنے پر  رد عمل  کا مظاہرہ کیا ہے۔

چاوش اولو نے  بتایا ہے کہ آئینی ترمیم   کی بدولت  ملکی انتظامیہ میں  دہرے    عنوان  کو دور کرنے کا ہدف  بنایا گیا ہے،  موجودہ  نظام میں  صدر اور وزیر اعظم  ایک جیسے   اختیارات کے مالک ہیں۔   جس سے بعض اوقات پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں،  ہم جس نظام کو لانے  کے متمنی ہیں وہ  صدر رجب طیب ایردوان کے بعد  ترکی  کی ضمانت ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  جرمنی، سویٹرزلینڈ، ہالینڈ اور دیگر یورپی ملکوں  میں نئے آئین   کے خلاف کاروائیاں کرنے والے ،  دہشت گرد تنظیم  PKK کے کارندوں سے بغلگیر ہونے والے    کیا ہمیں بہت پسند کرنے  کی بنا پر  "نا " کہہ رہے ہیں۔ کیا یہ  ترکی  کے مزید طاقتور بننے    کے خواہاں ہونے کی بنا پر  "نا" کہہ رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں