کسٹم چوکیوں پر آج سے ووٹ ڈالنے کا عمل شروع ہو گیا

ائیر پورٹوں ، سرحدی چوکیوں اور بندرگاہوں پر مشتمل 32 مقامات پر بیلٹ بکس لگائے گئے ہیں، پہلے روز بیلٹ بکسوں پر رش رہا

700449
کسٹم چوکیوں پر آج سے ووٹ ڈالنے کا عمل شروع ہو گیا

آئینی تبدیلی کے لئے منعقدہ ریفرنڈم  کے سلسلے میں کسٹم چوکیوں پر آج سے ووٹ ڈالنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

ائیر پورٹوں ، سرحدی چوکیوں اور بندرگاہوں پر مشتمل 32 مقامات پر بیلٹ بکس لگائے گئے ہیں۔

پہلے روز بیلٹ بکسوں پر رش رہا۔

کسٹم چوکیوں پر دن بھر میں کسی وقت بھی ووٹ ڈالا جا سکتا ہے ۔

بیرون ملک  انتخابی حلقوں میں رجسٹر ووٹر اپنا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ دکھا کر ووٹ کی پرچی پر ہاں یا نہیں  میں سے کسی ایک کا انتخاب کر کے اپنا ووٹ  ڈال سکتے ہیں۔

بیرون ملک ووٹر حلقوں میں رجسٹر ووٹر،کسٹم چوکیوں پر بھی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کے ساتھ ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

کسٹم چوکیوں پر ووٹ ڈالنے کا عمل 16 اپریل  شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں