یورپی ممالک ترکی کی آئینی ترامیم سے کیوں بے چین ہیں: نعمان قرتلمش

نائب وزیر اعطم نعمان قرتلمش نے کہا ہے کہ یورپی ممالک ایک  طاقتور ترکی  کو دیکھنا نہیں چاہتے ہیں ۔

699740
یورپی ممالک ترکی کی آئینی ترامیم سے کیوں بے چین ہیں: نعمان قرتلمش

 

نائب وزیر اعطم نعمان قرتلمش نے کہا ہے کہ 16 اپریل کو ہونے والے ریفرنڈم  میں منفی ووٹ ڈالنے کی مہم کی حمایت کرنے والے یورپی ممالک ایک  طاقتور ترکی  کو دیکھنا نہیں چاہتے ہیں ۔

 انھوں نے  استنبول میں منعقدہ ایک اجلاس میں  صدارتی نظام کے بارے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  یورپ کے دوغلے موقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی ہالینڈ ،آسٹریا اور  سوئٹزر لینڈ جیسے  یورپی ممالک نے ترکی کے وزراء اور پارلیمانی نمائندوں کو  ریفرنڈم کی مثبت مہم   کے دائرہ کار میں  میٹنگ کرنے کی اجازت  نہیں دی ہے لیکن وہ منفی مہم  کی حمایت کے لیے بعض سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انھوں نے سوئٹزر لینڈ کے شہر برن میں دہشت گرد تنظیموں پی کے کے ،ڈی ایچ کے پی ۔ جی اور وائے پی جی کے گروپوں  کیطرف سے صدر ایردوان کو ہدف بنانے والے بینرز پر بھی کڑی نکتہ چینی کی ۔

انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ پی کے کے یورپی یونین کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہے  لیکن یورپی ممالک اسے منفی پروگنڈہ کی مہم کی اجازت دے رہے ہیں ۔    یورپی ممالک  ترکی کی آئینی ترامیم سے کیوں بے چینی محسوس کر رہے ہیں ۔ یہ آپ کی دلچسپی کا معاملہ نہیں ہے ۔



متعللقہ خبریں