یورپ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے ساتھ ایک ہی پلڑے میں ہے: چاوش اولو

پہلے تو آپ دہشتگردی اور تشدد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور جب اس پر تنقید کی جاتی ہے تو آپ چِلّانے لگتے ہیں کہ ترکی ہمارے بارے میں ایسی باتیں کیوں کر رہا ہے۔ میولود چاوش اولو

700024
یورپ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے ساتھ ایک ہی پلڑے میں ہے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ نسلیت پرستی اور فاشزم میں ڈوبا ہوا یورپ تیزی سے تباہی کی طرف جا رہا ہے۔

انطالیہ میں ایک سول سوسائٹی  تنظیم کے ساتھ ملاقات کے دوران انہوں نے اپنے خطاب میں سوٹزر لینڈ کے دارالحکومت برن میں وفاقی پارلیمنٹ کے سامنے پارلیمنٹ اسکوائر میں دہشت گرد تنظیم کے حامیوں کے صدر رجب طیب ایردوان کو ہدف بنانے والے پلے کارڈ اٹھانے  کے بارے میں بات کی۔

چاوش اولو نے کہا کہ مظاہرے میں اٹھائے جانے والے پلے کارڈوں پر ہم نے ضروری ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز سوٹزر لینڈ میں پیش آنے والا یہ واقعہ ناقابل قبول ہے ، میں نے سوٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ ڈیڈئیر برخالٹر کے ساتھ بھی ٹیلی فون پر بات کی، انہوں نے مجھے کہا کہ وہ واقعے سے لاعلم ہیں۔

چاوش اولو نے کہا کہ ہم نے انہیں تصاویر بھی روانہ کی ہیں اور کہا ہے کہ یہ فاشزم نہیں تو اور کیا ہے؟ جب ہم یہ کہتے ہیں تو وہ سمجھ لیتے ہیں۔

یورپ کے سیاسی طرزعمل اور خاص طور پر حالیہ دنوں میں یورپی یونین کی ترکی کے لئے نافذ کردہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا کہ اب اگر کوئی سیاسی پارٹی اور یہی نہیں سوشلسٹ سیاسی پارٹی  فاشزم  تک آ پہنچی ہو تو یورپ کے حال پر افسوس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔

چاوش اولو نے یورپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا   کہ پہلے تو آپ دہشتگردی اور تشدد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور جب اس پر تنقید کی جاتی ہے تو آپ چِلّانے لگتے ہیں کہ ترکی ہمارے بارے میں ایسی باتیں کیوں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے پوچھیں تو ہم ٹھیک کر رہے ہیں ایک سیاسی پارٹی کا  صدر رجب طیب ایردوان کے پوسٹر کو اسمبلی میں لٹکانے کا کیا مطلب ہے؟ یہ فاشزم نہیں تو اور کیا ہے؟ دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعاون  اس کے ساتھ مل کر کاروائیاں کرنا نہیں تو اور کیا ہے؟ یعنی ہمارا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے ساتھ ایک ہی پلڑے میں ہیں۔



متعللقہ خبریں