یورپی یونین کے ساتھ  مذاکرات کے موضوع پر ریفرنڈم کروایا جا سکتا ہے: صدر ایردوان

یورپی یونین کے مذاکرات کے بارے میں بھی ایک ریفرینڈم کروایا جا سکتا ہے اور ملت جو فیصلہ کرے گی ہم اس کی پابندی کریں گے۔ صدر رجب طیب ایردوان

699218
یورپی یونین کے ساتھ  مذاکرات کے موضوع پر ریفرنڈم کروایا جا سکتا ہے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  یہ بات عوام کی رائے پر چھوڑی جا سکتی ہے کہ آیا یورپی یونین کے ساتھ  مذاکرات  جاری رکھے جائیں یا نہیں۔

انطالیہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ یورپی یونین کے بارے میں برطانیہ کو مثال بنا یا جاسکتا ہے۔

یورپی یونین کے مذاکرات کے بارے میں بھی ایک ریفرینڈم کروایا جا سکتا ہے اور ملت جو فیصلہ کرے گی ہم اس کی پابندی کریں گے۔

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK  کے سوٹزر لینڈ میں کئے گئے اور ان کی ذات کو ہدف بنانے والے احتجاجی مظاہرے کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ اس وقت ہم سوٹزر لینڈ کی پارلیمنٹ پر نگاہ ڈالیں تو یہ انتہائی درجے کی دہشت گرد تنظیموں  کی پارلیمنٹ ہے ۔ ذرا توجہ سے دیکھیں وہاں میری تصویر رکھتے ہیں اور قریب کھڑے ہو کر میری کنپٹی پر اسلحہ رکھتے ہیں ۔ یہ کیسی منطق  اور کیسا نقطہ نظر ہے۔ موضوع بحث ملک سوٹزر لینڈ ہے لیکن  اس سے   مشابہہ متعدد مثالیں  موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ان کے'برگزٹ ' سے  مشابہہ کام ہم کر سکتے ہیں یعنی یورپی یونین کی رکنیت کے لئے جاری مذاکرات کے بارے میں ریفرنڈم  کروا سکتے ہیں اور اس ریفرنڈم میں ملت جو فیصلہ کرے گی ہم اس فیصلے کو قبول کریں گے۔



متعللقہ خبریں