ترک مسلح افواج کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں

تنجیلی  کے جوار میں  اراضی کی تلاشی لینے کے دوران 4 پناہ گاہوں  سے دو ٹن امونیم نائٹریٹ  اور بھاری تعداد میں  سازو سامان  برآمد ہوا ہے

699044
ترک مسلح افواج کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں

ترک مسلح افواج کی  شمالی عراق   اور ضلع حقاری کے مضافات میں فضائی کاروائی میں علیحدگی  پسند تنظیم PKK  کے  16 اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی   معلومات کے مطابق ان آپریشنز میں  9 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق   ترک فضائیہ کے  لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق کے  علاقوں متینہ، زاپ، آواشین، قندیل اور خاکرک علاقوں سمیت حقاری پر   بمباری کی۔

دوسری جانب  تنجیلی  کے جوار میں  اراضی کی تلاشی لینے کے دوران 4 پناہ گاہوں  سے دو ٹن امونیم نائٹریٹ  اور بھاری تعداد میں  سازو سامان  برآمد ہوا ہے۔

 



متعللقہ خبریں