ایردوان سے انصاف سے کام لیں، سوئس جریدہ

یورپ میں ترکی اور ایردوان کے حق میں ایک کاللم شائع کرتے ہوئے ترکی سے زیادتی نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے

698414
ایردوان سے انصاف سے کام لیں، سوئس جریدہ

 

ہر موقع پر دہشت گردوں سے  تعاون  کرنے والے سویٹزرلینڈ نے اب کی بار  تعجب دلایا ہے۔

ملک کے  کثیر الاشاعت   جریدے  ویلٹ وو ہے نے   ترکی کے  سترہ   صفحات کو مختص کرتے  ہوئے   صفحہ اول پر صدر   رجب طیب ایردوان کی تصویر کے نیچے  اس عنوان کو جگہ دی ہے "ایردوان کے لیے انصاف"۔

جریدے  کے   ایڈیٹر   انچیف راجر کوپیل  جو کہ  وفاقی اسمبلی کے  ممبر بھی  ہیں نے ترکی کو وسیع جگہ دینے والے   اس شمارے کے مقصد کو بیان کرنے والی ایک تحریر بھی قلم بند کی ہے۔

کوپیل نے   "توجہ فرمائیے یہ  تحریر   اینٹی ترک    مفروضات کو دور کرنے کے  زیر مقصد  قلم بند کی گئی ہے"  عنوان   کو استعمال کرتے  ہوئے ایردوان کے ساتھ انصاف سے کام لیے جانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ترکی کے دہشت گرد تنظیموں کے  محاصرے میں ہونے پر توجہ  مبذول  کراتے ہوئے کہا ہے  کہ ایردوان  اپنے شہریوں کی جمہوریت  کے حوالے سے حمایت پر  اعتماد کرتے ہیں۔

کوپیل نے  میں مشکلات سےدو چار  ترکی  کا احترام کرتا ہوں کہتے ہوئے یہ سوالات اٹھائے ہیں کہ  کیا مغربی   ایردوان مخالفین، اس ملک   کے اوپر تلے   دہشت گرد حملوں  کا سامنا کرنے  کو فراموش نہیں کررہے؟  کیا دہشت گرد تنظیم   فیتو   کی 15 جولائی کی خونی بغاوت میں سینکڑوں کی تعداد میں  شہریوں نے جان نہیں دی؟

کوپیل نے  حکومتی اختیارات   موجود نہ ہونےو الے مشرق وسطی کے ممالک کو مثال   بناتے ہوئے      حکومتی اختیارات  ہونے والے    ترکی کے کہیں  زیادہ بار آور ہونے پر   زور دیا ہے۔ انہوں نے     یہ بھی کہا ہے کہ ترکی اور ایردوان کے  سامنے ہمارا نقطہ نظر  واضح  اور عیاں ہونا چاہیے، ہمیں نیک نیتی  کے فاصلے  کو برقرار رکھنا  چاہیے۔ جدید ترکی  کو سن 1923 میں لوزان میں اولین طور پر  تسلیم   کرنے  والے ملکوں میں سے ایک کی حیثیت سے  سویٹزلینڈ    ایک   فائدہ مند پوزیشن کا حامل ہے۔

خیال رہے کہ  ویلٹ ووہے جریدہ سن 1933 سے  ابتک  تواتر سے اپنی اشاعت کو  جاری رکھے ہوئے ہے   اور  ہفتہ وار اس کی فروخت   51 ہزار    تک ہے۔



متعللقہ خبریں