جزیرہ قبرص میں حل کی کوششوں پر یونانی فریق کی کاری ضرب
ناستاسدیاس کی ایک تیل نکالنے والی فرم کے منتظمین ِ اعلی سے ملاقات کرنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ جو کہ قبرصی یونانی فریق کی قبرصی ترکوں کو نظر انداز کرنے کی پالیسیوں کا واضح مظہر ہے
ترکی نے اطلاع دی ہے کہ یہ قبرصی ترکوں کو جزیدے میں مساوی سیاسی حصہ دار کا درجہ نہ دینے پرُ مصر قبرصی یونانی فریق کی جزیرے کے قدرتی وسائل کے واحد مالک کے طور پر حرکت کرنے سے باز آنے اور گزشتہ برسوں میں بھی وسیع پیمانے کے حل کی کوششوں پر کاری ضرب لگا سکنے والی ہائڈروکاربن کی تلاش کی سرگرمیوں کو روکنے کی توقع کرتا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان حسین مفتو اولو نے قبرصی یونانی رہنما نکوس اناستاسدیاس کے 22 مارچ کے روز متحدہ امریکہ میں تیل نکالنے والی ایک فرم کے نمائندوں سے رابطے کے حوالے سے اعلانات کرتے ہوئے کہا کہ"اناستاسدیاس کی ایک تیل نکالنے والی فرم کے منتظمین ِ اعلی سے ملاقات کرنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ جو کہ قبرصی یونانی فریق کی قبرصی ترکوں کو نظر انداز کرنے کی پالیسیوں کا واضح مظہر ہے۔
یہ چیز جزیرے میں امن کی کوششوں پر کاری ضرب لگانے کے ساتھ ساتھ اقتصادی جیت۔ جیت کے نظریے کی نفی کرتی ہے اور طویل دورانیہ میں اس کا نقصان دونوں فریقین کو ہی پہنچے گا۔