ترکی: ہم اس تجویز کو عجیب خیال کرتے ہیں

ترکی: ہم، عراقی کرد علاقائی انتظامیہ  کے جھنڈے کو اہم دنوں میں سرکاری عمارات پر عراق کے جھنڈے کے ساتھ لہرانے  سے متعلق کیرکوک کے گورنر دفتر کی طرف سے کیرکوک ضلعی اسمبلی  کو پیش کردہ درخواست  کو عجیب خیال کرتے ہیں

694779
ترکی: ہم اس تجویز کو عجیب خیال کرتے ہیں

ترکی   نے کہا ہے کہ ہم، عراقی کرد علاقائی انتظامیہ  کے جھنڈے کو اہم دنوں میں سرکاری عمارات پر عراق کے جھنڈے کے ساتھ لہرانے  سے متعلق کیرکوک کے گورنر دفتر کی طرف سے کیرکوک ضلعی اسمبلی  کو پیش کردہ درخواست  کو عجیب خیال کرتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان حسین مفتو اولو نے موضوع سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ "عراقی آئین عراق کی متنازع داخلی انتظامی حدود  سے متعلق  مستقبل میں زیر عمل لائے جانے والے دورانیے کا تعین کر چکا ہے"۔

مفتو اولو نے کہا کہ اس دورانیے کو پورا کئے بغیر کیرکوک کے اسٹیٹس  سے متعلق کسی قسم جلد بازی کرنا عراق میں مفاہمت اور استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان حسین مفتو اولو نے کہا ہے کہ اس نوعیت کے اقدامات،  عراق کی سماجی، ثقافتی اور اقتصادی دولت  کے حامل علاقے ،کیرکوک  کی کثیرالثقافتی شناخت  کو  بھی مضمحل کر سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں