امریکہ: فیتو کا درخواست فارم جعلی

ریاست نیو جرسی میں ایک نیا چارٹر اسکول  کھولنے کی خواہش مند فیتو دہشت گرد تنظیم کی طرف سےجمع کروائے گئے کاغذات  جملی نکلے

695123
امریکہ: فیتو کا درخواست فارم جعلی

امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں ایک نیا چارٹر اسکول  کھولنے کی خواہش مند  فیتو دہشت گرد تنظیم کی طرف سےجعلی کاغذات  جمع کروانے کی بات منظر عام پر آ گئی ہے۔

NorthJersey.com انٹرنیٹ سائٹ کی خبر کے مطابق لِنڈن کینٹ کے حکام  نے کہا ہے کہ اسکول کھولنے کے لئے نیو جرسی شعبہ تعلیم کو پیش کیا گیا درخواست فارم جعلی ہے۔

فیتو کی جمع کروائی گئی دو درخواستوں میں شہر کی حدود سے باہر واقع گلیوں کے پتے  درج کئے گئے ہیں۔

درخواستوں میں  سے ایک میں درج پتہ اصل میں ایک خالی جگہ کا پتہ ہے ایک اور  فارم میں ایک ایسی عورت کا نام اور  دستخط  درج ہیں  کہ جس کا کہنا ہے کہ اس نے  مذکورہ  درخواست کو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

یونین آرٹس اینڈ سائنس چارٹر اسکول   کے قیام کی حمایت میں دی گئی  کثیر تعداد میں درخواستوں کے بھی جعلی ہونے  کی بات بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں