یہ بیان  یورپ میں فیتو کو بے قصور ثابت کرنے کا آپریشن ہے: ابراہیم قالن

یہ کاروائی اس بات کا اشارہ ہے کہ جرمنی جس طرح بلواسطہ شکل میںPKK کی پشت پناہی کر رہا ہے اسی طرح فیتو کی پشت پناہی کرے گا۔ ابراہیم قالن

694490
یہ بیان  یورپ میں فیتو کو بے قصور ثابت کرنے کا آپریشن ہے: ابراہیم قالن

فیتو دہشت گرد تنظیم کے سرغنہ فتح اللہ گولن  کے 15 جولائی  کے حملے کے اقدام میں ملوث ہونے  پر شبہ محسوس کرنے کا بیان دینے پر ترکی کے صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن  نے جرمنی  کی خارجہ انٹیلی جنس کے سربراہ  کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں قالن نے کہا ہے کہ" یہ بیان  یورپ میں فیتو کو بے قصور ثابت کرنے کا آپریشن ہے"۔

انہوں نے کہا کہ فیتو کی کس کس نے پشت پناہی کی ہے  اس حوالے سے  یہ نہایت عبرت ناک  منظر  ہے۔

کیا آپ کو یاد ہے کہ  وفاقی انٹیلی جنس ایجنسی BND  کے سربراہ نے اس وقت تک کا آخری بیان کب دیا تھا؟ مجھے یاد نہیں ہے۔ یعنی جرمن انٹیلی جنس کے سربراہ کا بیان جاری کرنا نہایت شاذ و نادر ہوتا ہے۔ وہ عمومی سکیورٹی  کے بارے میں بھی اظہار خیال نہیں کرتے۔

قالن نے کہا کہ  اس وقت ہم نہایت اہم موضوع پر بات کر رہے ہیں اور یہ موضوع 15 جولائی کا حملے کا اقدام ہے۔ اس موضوع پر BND کے سربراہ کے جاری کردہ بیان کو نہایت کثیر الجہتی شکل میں دیکھا جانا ضروری ہے۔ یہ اصل میں یورپ میں فیتو کو بے گناہ ثابت کرنے کا آپریشن ہے اور ہم نے یورپ اور جرمنی پر فیتو کے بارے میں  اعلامیوں کا جو دباو ڈالا ہے اسے بے کار ثابت کرنے کی کاروائی ہے۔

ابراہیم قالن نے کہا کہ یہ کاروائی اس بات کا اشارہ ہے کہ جرمنی جس طرح بلواسطہ شکل میںPKK کی پشت پناہی کر رہا ہے اسی طرح فیتو کی پشت پناہی کرے گا۔



متعللقہ خبریں