فتح چناق قلعے کی 102 ویں سالانہ یاد کی تقریبات

تقریبات میں  صدر رجب طیب ایردوان  ، وزیر اعظم  بن علی یلدرم اور بعض وزراء  کی شراکت  بھی متوقع ہے

694101
فتح چناق قلعے کی 102 ویں سالانہ یاد کی تقریبات

چناق قلعے   بحری جنگ  میں  فتح کی  102 ویں    سالانہ یاد منائی جا رہی ہے۔

تاریخ میں سنہری   حروف سے "چناق قلعے ناقابل ِ  گزر" تحریر  کو رقم کرانے والی    شاندار   فتح   کی  102 ویں   سالگرہ کو   چناق قلعے اور گیلی بولو    جزیرہ   نما    علاقے میں    تقریبات  کے ساتھ منائی  جائیگی۔

ان تقریبات میں  صدر رجب طیب ایردوان  ، وزیر اعظم  بن علی یلدرم اور بعض وزراء  کی شراکت  بھی متوقع ہے۔

اس دوران  1915 چناق قعلے  پُل کا بھی   سنگِ  بنیاد  رکھا   جائیگا۔

وزیر اعظم    بن علی یلدرم   بعد ازاں  یہاں پر  شہریوں  سے خطاب کریں گے۔

علاقے میں دن بھر مختلف  سرگرمیوں کا انعقاد کیا  جا رہا ہے۔

ترک بحریہ   کے جنگی جہاز،  دن بھر عوام کی  سیر کے  لیے کھلے  رہیں  گے،  آتش بازی   کا مظاہرہ کیا جائیگا جبکہ   ممتاز گلو کارہ  کے  فتح  کنسرٹ کو    آج کی بھاری   سرگرمیوں کی بنا پر    کل پیش  کیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں