'چناق قلعے ناقابل گزر ہے' کے جذبے نے 15 جولائی کی شب دوبارہ جنم لیا تھا، ایردوان

15 جولائی کی شب  جدید ترین  اسلحہ کے قوم کے عزم ، یقین اور پختہ ایمان  کے  سامنے  کسقدر بے بس ہونے  کا  مظاہرہ ہوا ہے

694112
'چناق قلعے ناقابل گزر ہے' کے جذبے نے 15 جولائی کی شب دوبارہ جنم لیا تھا، ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے   18  مارچ یوم  شہدا  کی   مناسبت سے ایک خصوصی پیغام   جاری کیا ہے۔

صدر ایردوان  نے   اس امر پر زور دیا ہے کہ "فتح چناق قلعے  ترک قوم کے  وطن، دین و مذہب، آزادی اور  مستقبل     کا معاملہ     سامنے آنے پر    کس طرح  دشمن کو زیر  کر سکنے کی ایک   واضح  دلیل ہے۔ "

ان کا کہنا تھا کہ چناق قلعے  کے جذبے و ضمیر کے کس قدر زندہ و تابندہ ہونے کا 15 جولائی کے روز   ترک قوم  نے   پوری دنیا کے سامنے  ایک بار پھر مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے  18 مارچ یوم شہدا کے پیغام میں 15 جولائی کی سر کشی کی کوشش  کے خلاف  ترک قوم کی مزاحمت  کی جانب اشارہ  کرتے ہوئے کہا کہ"چناق قلعے ناقابل گزر "  یقین کو ورثے میں حاصل کرنے والی ترک   ملت نے     سرکشی کی کوشش کے دوران ایک  بار پھر  اپنے آباؤ اجداد کی یاد  تازہ  کرائی ہے۔

صدر ترکی نے مزید کہا کہ 15 جولائی کی شب  جدید ترین  اسلحہ کے قوم کے عزم ، یقین اور پختہ ایمان  کے  سامنے  کسقدر بے بس ہونے  کا  مظاہرہ ہوا ہے۔

 


 



متعللقہ خبریں