ترکی کی یونیورسٹیوں میں اسکالر شپ کے مواقع - 07

آج کے   اس پروگرام  کو گزشتہ ہفتہ کی طرح اسکالر شپ  کے لیے ہی مخصوص کیا ہے۔آپ کا  تعلق ترکی میں  تعلیم حاصل کرنے  کے خواہاں غیر ملکی  طلبا میں  سے   ہے تو آپ بھی اسکالر شپ سے استفادہ کرسکتے ہیں

693770
ترکی کی  یونیورسٹیوں  میں  اسکالر شپ کے مواقع - 07

ترکی میں غیر ملکی طلبا    کی تعلیم  کے مواقع  فراہم کرنے سے متعلق  تیار  کے جانے والے اس پروگرام جو کہ گائیڈ کی حیثیت بھی رکھتا ہے  کے ساتھ ایک بار پھر  حاضر ِ خدمت ہیں۔ ترکی کی  یونیورسٹیوں میں  مختلف اسکالرشپ  سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ آج کے   اس پروگرام  کو گزشتہ ہفتہ کی طرح اسکالر شپ  کے لیے ہی مخصوص کیا ہے۔آپ کا  تعلق ترکی میں  تعلیم حاصل کرنے  کے خواہاں غیر ملکی  طلبا میں  سے   ہے تو آپ بھی اسکالر شپ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس اسکالر شپ کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لیے  ترکی اور انگریزی   زبان می ویب سائٹ  سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ویب سائٹ کا ایڈریس ہے:

https://www.turkiyeburslari.gov.tr/turkiye-burslari/burs-programlari/

ترکی  کے اسکالر شپ  حاصل کرنے کے لیے رجوع کرنے   والے امیدواروں  کی درخواستوں  کا جائزہ دو مختلف مرحلوں میں مکمل کیا جاتا  ہے۔  سب سے پہلے   اپلائی کرنے والوں  کے شرائط کے پورا کرنے  کا جائزہ لیا جاتا ہے۔     اس کے بعد اپلائی کرنے والے شخص  کی اکیڈیمی حیثیت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس کے بعد   انٹرویو  کے لیے بلایا جاتا ہے۔  ترکی اسکالرشپ پروگرام    دراصل  تعلیم  کامیابیوں  پر منحصر پروگرام ہے ۔  اس پروگرام کے لیے سب سے پہلے  غیر ملکی طالبِ علم کے اپنے ملک میں حاصل کردہ  تعلیمی  قابلیت اور کالج میں  حاصل کردہ    کامیابیوں اور میرٹ  اور سرٹیفیکیٹ  میں اس کی  پوزیشن  کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

 تمام مضامین  میں حاصل کردہ   مارکس  کا او سطاً  جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس کے بعد یونیورسٹی میں داخلے کے امتحان میں حاصل کردہ  مارکس  کو دیکھا جاتا ہے۔  اگر غیر ملک طالب ِ علم نے کوئی بین الاقوامی یونیورسٹی سے بھی سرٹیفیکٹ حاصل کر رکھا ہو تو اس کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے۔  اس طرح ان سرٹیفکیٹ   اور دستاویزات  کو گریجویشن کے لیے  70 فیصد ،    پوسٹ گریجویشن  اور ڈاکٹریٹ کے لیے  75 فیصد  اور  میڈیکل  کے لیے 90 فیصد  مارکس دیے جاتے ہیں اور اس طرح ان طلبا کو  اسکالر شپ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

جو طالبِ علم    تمام شرائط  کو پورا  کرتے ہیں ان کو انٹر ویو کے لیے بلایا جاتا ہے۔  انٹرویو کے بارے میں متعلقہ طالبِ علموں  ای میل کے ذریعے  یا پھر آن لائن  سسٹم کے ذریعے مطلع کردیا جاتا ہے۔   انٹرویو متعلقہ طالبِ علم کے ملک میں  ون ٹو ون ملاقات کرتے ہوئے کیا جاتا ہے۔   یہ انٹرویو عام طور پر ترکی کے سفارت  خانوں ، قونصل خانوں  میں کیے جاتے ہیں ۔

آئندہ ہفتے  غیر ملکی  طالبِ علموں  کے قیام کرنے  کے امکانات  کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔  اب اپنے میزبان فرقان حمید کو اجازت دیجیے۔ اللہ حافظ ۔



متعللقہ خبریں