یورپ کی خاموشی ولندیزی حکومت کی حمایت کا مفہوم رکھتی ہے، ابراہیم قالن

یورپی حکومتیں  اب کھلم کھلا   16 اپریل کے ریفرنڈم    کے خلاف     ہونے کا  مظاہرہ کر رہی ہیں

691281
یورپ کی خاموشی ولندیزی حکومت کی حمایت کا مفہوم رکھتی ہے، ابراہیم قالن

ایوان صدر کے ترجمان  ابراہیم قالن   کا کہنا ہے کہ جب  مسلمانوں  کا معاملہ   زیر بحث آتا ہے تو یورپ  اپنی  اقدار کو  بھی  بھول  جاتا ہے۔

قالن نے روزنامہ ڈیلی صباح   میں "ترکی، یورپ اور  تنگ  پڑنے والا افق"  عنوان کے تحت ایک کالم  تحریر کیا ہے۔

اپنی تحریر میں  ولندیزی حکومت اور یورپی یونین  کے خلاف  رد عمل کا مظاہرہ کرنے والے ابراہیم قالن   نے لکھا ہے کہ" راٹر ڈیم  شہر میں  بروز  ہفتہ  رونما ہونے والے واقعات  سفارتی  بحران سے کہیں   بڑھ کر   ہیں، دراصل  یہ  چیز  یورپی ڈیموکریسی کے  لیے  ایک امتحان  ہے۔ "

ترجمان   نے اس جانب اشارہ  کیا ہے کہ  اس بحران کا محض ہالینڈ کے عام انتخابات  کے قریب ہونے سے    تعلق جوڑنا   نا کافی ہوگا۔

15 مارچ  کو منعقد    ہونے والے انتخابات  میں    اقتدار  پر رہنے کی کوشش  میں ہونے والی ڈچ حکومت  کے    یورپ  کی   سب  سے بڑی اسلام  مخالف اور نسل پرست تحریک      گیرت ولڈرز  کی پارٹی کے سامنے  گردن  خم کرنے  پر زور  دینے والے  قالن    کا کہنا ہے کہ یورپی  سیاستدان  کسی متبادل   سیاسی مؤقف   کو اپنانے کے بجائے ، جمہوریت،   انسانی حقوق،  کثیر الاثقافتی اقدار  کو نقصان پہنچانے والے نسل پرست اور مسلمان  مخالف     اقدامات  کے سامنے    گھٹنے ٹیکنے لگے  ہیں۔

ابراہیم  قالن  نے اپنے کالم میں   بعض یورپی  سیاستدانوں  کی جانب سے دفاع کردہ "ترکی کے سیاسی معاملات  کو   یورپ  تک نہیں لایا جانا چاہیے۔"  پر بھی اپنے جائزے پیش کیے  ہیں۔

کئی یورپی ملکوں کی جانب سے   حکومت  ترکی اور صدر رجب طیب ایردوان  مخالف گروہوں کو ان کی سرگرمیوں کی اجازت   دیے جانے کا ذکر کرنے والے  قالن کا کہنا تھا کہ  "حتیٰ  PKK، DHKP-C  کے کارندوں کو یورپی   دارالحکومتوں میں آزادانہ  گھومنے پھرنے    ،   بھتہ جمع کرنے  اور اپنا پروپیگنڈا کرنے کی  بھی اجازت ہے۔  یورپ    اس طرح دہرے   معیار کا مظاہرہ  کررہاہے اور   یورپی حکومتیں  اب کھلم کھلا   16 اپریل کے ریفرنڈم    کے خلاف     ہونے کا  مظاہرہ کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید  لکھا ہے کہ  اس  طرز کے موقف نے    نسل پرستی  کو     ایک معمول  کا درجہ دلایا ہے۔

 خاموشی اختیار کرتے ہوئے   یورپ  کی جانب  سے   ہالینڈ کی حمایت  کیے جانے  کی بھی وضاحت کرنے والے    قالن نے  یورپی ڈیموکریٹس سے  ڈچ حکومت کی مذمت کرنے  کی   اپیل  کی ہے۔



متعللقہ خبریں