منبج کی آزادی سے متعلق اعلانات میں سچائی کاعنصر صفر ہے: قورتولموش

حکومت ترکی کے ترجمان نعمان قورتولموش نے کہا ہے   کہ  پی کےکے کی ذیلی شاخ پی وائی ڈی  کی طرف سے منبج کی نیم خود مختاری کا اعلان     بے معنی ہے

690903
منبج کی آزادی سے متعلق اعلانات میں سچائی کاعنصر صفر ہے: قورتولموش

حکومت ترکی کے ترجمان نعمان قورتولموش نے کہا ہے   کہ  پی کےکے کی ذیلی شاخ پی وائی ڈی  کی طرف سے منبج کی نیم خود مختاری کا اعلان     بے معنی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ  ترکی اس طرح  کے  اعلانات  قبول نہیں کر سکتا  اور  اُس علاقے پر صرف  مقامی آبادی  کا ہی حق ہے ۔

 جناب قورتولموش نے  کہا کہ ہمیں   شمالی شام میں کرد برادر عوام کی موجودگی پر کوئی اعتراض نہیں   بلکہ  ہمیں  خوف لاحق ہے کہ   یہ علاقہ کہیں  دہشت گردوں کے قبضے میں  نہ آجائے  اور جہاں تک  علاقے کی نیم خود مختاری سے متعلق اعلانات کا تعلق ہے  تو یہ ہمارےلیے ناقابل قبول  اور بے معنی ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ منبج کی صورت حال سے متعلق امریکی اور روسی حکام سے رابطہ جاری ہے   ،منبج کا علاقہ  وہاں کی مقامی آبادی کی ملکیت ہے اور ہم  اس بارے میں  اپنا موقف  بار ہا و اضح کر چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں