مغرب نے اپنے اصلی چہرے کو بے نقاب کردیا ہے، صدر ایردوان

روٹ صاحب تمھیں  ابھی تک جمہوریت   کا مفہوم   ہی نہیں سمجھ  آسکا،   جاؤ پہلے اس سے پوری طرح  آگاہی حاصل کرو، ایردوان

690902
مغرب نے اپنے اصلی چہرے کو بے نقاب کردیا ہے، صدر ایردوان

صدر  رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ جرمنی سمیت  یورپی یونین   کے بعض ممالک   کو ترکی کی  ترقی  ایک آنکھ نہیں  بھا رہی۔

انہوں نے  کہا کہ  جرمنی اور ہالینڈ کے  غیر اخلاقی   مؤقف  کی سفارتی طور پر  پوچھ  کچھ  کی جائیگی اور اس معاملے کو یورپی  حقوق ِ انسانی کی عدالت    تک لیجایا جائیگا، اسوقت  جرمن چانسلر  انگیلا مرکل ہالینڈ  کا ساتھ   دے رہی ہیں،   دہشت گردوں سے تعاون کررہی ہیں۔    آپ  ان  دہشت گردوں کو  کیونکر اپنے ملک میں پناہ دیتے  ہو؟   ان   کے خلاف کیونکر  کوئی اقدام    نہیں اٹھاتے ؟

صدر ترکی نے  ایک نجی ٹیلی ویژن  چینل پر   ایجنڈے   کے حوالے سے  اپنے جائزے پیش  کیے۔ انہوں  نے    ڈچ  وزیر اعظم   مارک روٹ  کے  انتخابی مہم کے دوران  ان کو    نشانہ بنانے  والے    نازیبا الفاظ  پر شدید  رد عمل کا مظاہرہ  کیا۔

جناب ایردوان  نے بتایا  کہ ہالینڈ کہتا ہے وہاں  کی ذات ِ محترم  کہتی ہے کہ'اس ملک کا  باس میں ہوں' ۔   نیچے    انہوں نے    ایک  غریب  کی تصویر  اور  اس  پر  کاٹا  لگا دیا۔ ۔۔ میں مالک    نہیں ہوں، میرے ملک کے مالک    ترک عوام ہیں۔  تمھیں  ابھی تک جمہوریت   کا مفہوم   ہی نہیں سمجھ  آسکا،   جاؤ پہلے اس سے پوری طرح  آگاہی حاصل کرو۔

ترکی   کے مالک  صرف اور صرف  ترک عوام ہونے  پر زور دینے والے  صدر  ایردوان نے   کہا کہ"کوئی بھی  وزیر  اعظم  باس نہیں  ہو سکتا۔ اس  ملک کی مالک    جمہوری  طور پر  عوام   ہی  ہوتی ہے۔ ایسی  اصلاح  استعمال کرنا  قوم  کی   بے عزتی کے مترادف ہے۔  ویسے بھی یہ لوگ عزت و احترام    سے عاری ہیں،  ہم   نے کبھی بھی   مالکِ  ملک  ہونے  یا پھر ملک کے لارڈ ہونے کا دعوی نہیں  کیا۔ "

ہالینڈ  کا مؤقف  ویانا   معاہدے   کی   خلاف ورزی ہے۔یہ   نیو نازی       برتاؤ کی طرح ہے۔  یہ مغرب کے اصلی چہرے کو   بے نقاب کر رہے ہیں۔ ہم    نے حالات کو   اس   موڑ  پر کبھی بھی نہیں لانا چاہا۔

شام میں منبچ   آپریشن   کے حوالےسے بھی اعلانات  کرنے والے  صدر ایردوان نے واضح کیا کہ "حالیہ ایام میں  دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں  ہم نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ میں ترک پولیس، فوج اور سیکورٹی     قوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے  اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر وطن  وملت کی حفاظت کی ہے۔

انہوں نے 16 اپریل کے ریفرنڈم کے حوالے سے کہا کہ "ملکی نفوس میں اضافے  کے باعث ہم نے ممبران اسمبلی کی  تعداد بھی بڑھائی  جا رہی ہے۔ فوجی  عدالتیں  ختم کی جا رہی ہیں۔  ترکی میں ایک نئی مفاہمت لائی  جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں