یورپ میں انتہا پسندی نقصان دہ ثابت ہو گی، نائب وزیر اعظم

ہالینڈ کو معافی مانگنے پر مجبور کر دیا جائیگا، اس پر پابندیوں کا معاملہ بھی زیر بحث ہے

690439
یورپ میں انتہا پسندی  نقصان دہ ثابت ہو گی، نائب وزیر اعظم

ترک وزراء کے  ساتھ  نازیبا  سلوک روا  رکھنے والے ہالینڈ پر  سفارتی پابندیوں کا معاملہ ایجنڈے میں آیا ہے۔

استنبول میں  کاروباری شخصیات کے ساتھ یکجا ہونے والے نائب وزیر اعطم نعمان قرتلمش  کا کہنا  ہے کہ ہالینڈ کو اس حرکت کے خلاف   سخت  جواب دیا جائیگا۔

اس ملک کو معافی مانگنے    پر  مجبور   کیے جانے   کی وضاحت کرنے والے قرتلمش  نے  یورپ کو   بڑھنے والی    نسل پرستی  کے حوالے سے  خبردار کیا ہے۔

 ترکی میں 16 اپریل کو   منعقد ہونے والے ریفرنڈم  کی مہم     سے ڈچ، آسڑوی اور  جرمن شہریوں  کا   کوئی تعلق نہ ہونے کی وضاحت کرنے والے  جناب  قرتلمش  نے بتایا کہ  یورپ میں مقیم  ترک تارکینِ وطن  آئینی  حق کے  طور پر  اپنا  اپنا  حق رائے  دہی استعمال  کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپ  میں  انتہائی نسل پرستی   ،  مہاجرین اور اسلام  دشمنی  اور خاصکر  اس   مؤقف کا مظاہرہ کرنے والے   یورپی سیاستدان  انتہائی  دائیں بازو کے نیو نازیوں کے لیے سونے پر سہاگہ بن رہے ہیں۔

ترک وزراء کو یورپ میں انتخابی مہم    کے لیے جلسے  کرنے کی  اجازت نہ  دینے  سے  دائیں بازو   کے نظریات کے حامل  طبقوں  کو فائدہ پہنچنے کا  کہنے والے جناب نعمان قرتلمش نے مزید کہا کہ ترک تارکین وطن کو  یورپ میں اشتعال انگیزیوں کے خلاف   بڑی احتیاط  برتنی چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں