ہالینڈ ملکوں کی سیکنڈ لیگ میں دھکیل دیا گیا ہے، عمر چیلک

یورپی یونین کے قیام   سے لیکر ابتک پہلی بار کسی  رکن ملک کے وزیر اعظم نے   جمہوری اقدار کو التوا  میں ڈالا ہے

689967
ہالینڈ ملکوں کی سیکنڈ لیگ میں دھکیل دیا گیا ہے، عمر چیلک

یورپی یونین امور کے  وزیر اور  چیف نگوشیئٹر عمر چیلک    کا کہنا ہے کہ یورپ کے تمام     تر ڈیموکریٹس اور آزادی پسند   افراد   کو فاشزم     کی لہر کے خلاف  تدابیر اختیار کرنی چاہییں۔

عمر چیلک نے  ہالینڈ میں  رونما ہونے والے    ڈپلومیٹک  اسکینڈل   سے  متعلق  اپنی ٹویٹ میں  کہا ہے کہ  جمہوریت و انسانی حقوق کی تمام تر  اقدار کو  پاؤں تلے روندھنے والے  ڈچ وزیر  اعظم مارک روٹ،   پھنسے ہونے والے گرداب سے   نکلنے کے لیے   گندا  پراپیگنڈا  کر رہے ہیں۔

انہوں نے   بتایا  کہ روٹ کی  غیر موزوں سیاست   و ڈپلومیسی  حد پار کر چکی ہے،  یورپی یونین کے قیام   سے لیکر ابتک پہلی بار کسی  رکن ملک کے وزیر اعظم نے   جمہوری اقدار کو التوا  میں ڈالا ہے، یورپی حقوق انسانی  کے معاہدے   کی اس ملک میں  حکومت نے  واضح طور پر خلاف ورزی کی ہے۔

اس صورتحال کے     ایک بین الاقوامی قانونی بحران   ہونے  پر زور دینے والے  چیلک    کا کہنا ہے کہ روٹ نے"اپنے ملک کو  سیکنڈ لیگ  میں  دھکیل دیا ہے۔ "

 



متعللقہ خبریں