دنیا بھر سے ہالینڈ کے اسکینڈل روّیے کے خلاف ردعمل جاری

ہالینڈ کا ترک وزراء کو بین کرنا مطلق العنان حکومتوں کا روّیہ ہے۔ طارق الہاشمی

690058
دنیا بھر سے ہالینڈ کے اسکینڈل روّیے کے خلاف ردعمل جاری
hollanda  dış tepkiler.jpg

دنیا بھر سے ہالینڈ کے اسکینڈل روّیے کے خلاف ردعمل جاری ہے۔

عراق، مصر اور موریتانیہ کی بعض سیاسی شخصیات اور ماہرین نے ہالینڈ کی طرف سے ترک وزراء پر بین لگائے جانے کے خلاف ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

عراق کے سابق  نائب صدر طارق الہاشمی نے کہا ہے کہ ہالینڈ کا ترک وزراء کو بین کرنا مطلق العنان حکومتوں کا روّیہ ہے۔

اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں ہاشمی نے کہا ہے کہ ترک حکومت  کی آئینی تبدیلیوں سے عوام کو آگاہ کرنے کے لئے جاری کاروائیاں جمہوری  کاروائیاں ہیں۔ لیکن بعض یورپی ممالک  میں اختیار کردہ دباو کی پالیسیوں کو صرف مطلق العنان حکومتوں  کا روّیہ کہہ کر متعارف  کروایا جا سکتا ہے۔

عراقی ماہر اور مبصر اعیاد الدلیمی  نے ہالینڈ کے روّیے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب  کے جمہوریت اور عوامی مینڈیٹ  کے لئے احترام کے کھوکھلے دعووں  کی اصلیت سامنے آ گئی ہے۔

مصر میں 'انقلاب کا مستقبل پارٹی' کے چئیر مین اور سابق صدر  ایمن نور  نے بھی  کہا ہے کہ ہالینڈ جیسے جمہوریت اور آزادیوں  کی حمایت   کا دعوی  کرنے والے ملک  کے اس نوعیت کے طرزعمل کا مظاہرہ کرنے پر ہمیں افسوس ہے۔

موریتانیہ کی 14 سیاسی پارٹیوں  کو ایک جگہ جمع کرنے والے قومی جمہوری  اور اتحاد فورم  کے منتظمین میں سے الولد  ایدی نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی  کے رپورٹر کے لئے جاری کردہ بیان میں ہالینڈ کی پالیسی کے بارے میں اظہار خیال  کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ ترکی کی ترقی کا راستہ کاٹنے کے لئے کھڑی کی جانے والی ایک عجیب و غریب رکاوٹ ہے"۔

ایک عرب ایکٹیوسٹوں کے گروپ نے ہالینڈ کے روّیے  کے خلاف ترکی کے ساتھ تعاون کے اظہار کے لئے ٹویٹر پیج سے" #  ترکی کے ساتھ متحد عرب "کے ٹیگ کے ساتھ ایک کمپین شروع کی ہے۔

بحرین کے سابق اسمبلی ممبر خالد ابو عمار نے کہا ہے کہ یہ حملہ ، ترکی کو اسلام دشمن یورپ کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے لئے کیا  گیا ہے جو اللہ کے حکم سے ناکام ثابت ہو گا اور اس حملے کے مقابل میں ترکی کے ساتھ ہوں۔

ہالینڈ کے روّیے کے خلاف سوڈان کے علماء وفد کے سربراہ محمد عثمان صالح  نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کی جانے والی کوششوں  سے یورپ  کے  جمہوریت کا دم بھرنے والے خوش نہیں ہیں اور حالیہ حرکت نہایت مخمصانہ ہے۔

سوڈان کی عوامی کانگریس پارٹی  کے سیاسی سیکرٹری کمال عمر  نے بھی یورپی یونین  اور اقوام متحدہ  کو ہالینڈ  کے دشمنی پر مبنی روّیے کے خلاف پُر عزم طرزعمل اختیار کرنے کی دعوت دی ہے۔



متعللقہ خبریں