ترکی: ہالینڈ کے سفیر کچھ عرصے تک ترکی واپسی سے پرہیز کریں

ترکی وزارت خارجہ: یہ موہوم فیصلہ ترکی اور ہالینڈ کے درمیان سفارتی، سیاسی، اقتصادی اور دیگر شعبوں کے تعلقات  کے حوالے سے سنجیدہ نتائج پیدا کرے گا اور ہم اس کا موزوں شکل میں ردعمل پیش کریں گے

689724
ترکی: ہالینڈ کے سفیر کچھ عرصے تک ترکی واپسی سے پرہیز کریں

ترکی نے کہا ہے کہ ہم  چاہتے ہیں کہ   تاحال  تعطیلات کی وجہ سے ملک سے باہر ہالینڈ کے سفیر   کچھ عرصہ تک اپنے فرائض پر واپس آنے سے پرہیز کریں۔

وزارت خارجہ نے ہالینڈ کی طرف سے ترک وزراء کے داخلوں کو ممنوع قرار دئیے جانے کے خلاف ردعمل کے طور پر یہ بیان جاری کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا  گیا ہے کہ ہالینڈ کی حکومت نے اس عمل میں شروع سے ہی سفارتی آداب کے منافی روّیہ اختیار کیا ہے اور دورے کو بین کرنے کے لئے ہر طریقہ اختیار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے دیرینہ باہمی تعلقات  میں اس وقت درپیش ناقابل قبول صورتحال  اور خطرناک طرزعمل کی تمام تر پشیمانی اور ذمہ داری ہالینڈ کی حکومت پر ہے۔ ہم اس مخمصانہ روّیے اور متعصب ذہنیت کی مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت اور آزادیوں  کی علمبردار ہالینڈ کی حکومت کا یہ روّیہ ملک میں مقیم ترک شہریوں کے جمہوری حقوق  اور وقار  پر حملہ ہے ۔ دنیا کی کوئی بھی طاقت ترکی اور اس کے شہریوں کے درمیان موجود قانونی ، انسانی ا ور قلبی تعلق کو توڑ نہیں سکتی۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام اور غیر ملکیوں کی دشمن  اور نسل پرست  سیاسی پارٹی  اور اس کے لیڈر کو خوش کرنے کے لئے اختیار کردہ ان دباو والی پالیسیوں کے بعد مذکورہ پارٹی کے لیڈر کی طرف سے جاری کردہ بیانات  اس بات کی کھلی عکاسی کر رہے ہیں کہ اس فیصلے کے پیچھے کون کارفرما ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ ترکی  اور ہالینڈ میں موجود ترک کمیونٹی اس حد تک بڑی اور مضبوط ہے کہ اسے ہالینڈ میں بعض نسلی و دینی گروپوں کی تعداد کو کم کرنے اور مساجد پر بمباری کے خیالات رکھنے  والی  سیاسی تحریک  میں  ہالینڈ کی حکومت کی طرف سے دی جانے والی چھوٹ کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔

یہ صورتحال یورپی اور انسانی حقوق کے علمبردار ہالینڈ کے لئےا ور یورپی حقوق کے لئے کھلا خطرہ تشکیل دے رہی ہے۔

ہالینڈ کی حکومت کی طرف سے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کئے جانے کے بعد انقرہ میں ہالینڈ کے سفارت خانے کے چارج ڈی افئیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور صورتحال سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔

معلومات سے متعلق جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چارج ڈی افئیر کو مطلع کیا گیا ہے کہ تعطیلات کی غرض سے ترکی سے باہر ہالینڈ کے سفیر کی ہم کچھ عرصے تک ترکی  واپسی کے خواہش مند نہیں ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترکی اور ہالینڈ میں مقیم ترک کمیونٹی کے خلاف کیا گیا یہ موہوم فیصلہ ترکی اور ہالینڈ کے درمیان سفارتی، سیاسی، اقتصادی اور دیگر شعبوں کے تعلقات  کے حوالے سے سنجیدہ نتائج پیدا کرے گا۔ ہالینڈ کے عوام کے ساتھ اپنی دیرینہ دوستی کو نقصان پہنچائے بغیر  ہم رائے عامہ کو اس فیصلے کا موزوں شکل میں ردعمل پیش کرنے   سے آگاہ کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں