جرمنی میں عمل درآمد نازی دور کی یاد دلاتا ہے: چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا کہ ہم  حکومت جرمنی کو نازی نہیں کہتے ہیں  بلکہ ہماری نظر میں عمل درآمد نازی دور  کی یاد دلاتا ہے ۔

688096
جرمنی میں عمل درآمد نازی دور کی یاد دلاتا ہے:  چاوش اولو

 

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے بعض وزراء کو جرمنی میں میٹنگ کرنے کی اجازت نہ دینے والے ملک جرمنی کے ساتھ   جاری حالیہ بحران کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم  حکومت جرمنی کو نازی نہیں کہتے ہیں  بلکہ ہماری نظر میں عمل درآمد نازی دور  کی یاد دلاتا ہے ۔

انھوں نے انقرہ میں صحافیوں اور ٹیلیویژن کے چیف ایڈیٹرز کیساتھ  ملاقات کے دوران جرمنی کے ساتھ پیدا ہونے والے بحران پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بعض وزراء کی میٹنگز کو ملتوی کروانے میں دہشت گرد تنظیم فیتو اور پی کے  کے نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ یہ تنظیمیں میٹنگز کےعلاقوں کے حکام پر دباؤ   ڈال رہی ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ہم  جرمنی کو نازی نہیں کہتے ہیں بلکہ عمل درآمد نازی دور  کی یاد دلاتا ہے ۔ اس قسم کا عمل درآمد پہلے کھبی دیکھنے میں نہیں آیا ہے ۔ دراصل پورے یورپ  کی صورتحال   دوسری جنگ عظیم  سے پہلے کا منظر پیش کرتی ہے ۔  ہالینڈ   کی نسل پرست آزاد پارٹی کے لیڈر ولڈر  کے  غیر ملکیوں   سے سلوک  کا نازیوں کے سلوک سے کیا فرق ہے ۔وہ ایک نازی ہیں ۔

مولود چاوش اولو نے کہا کہ جرمنی میں تیس سرگرمیوں کے لیے درخواست دی  گئی ہے لیکن ابھی ہمیں کوئی جواب نہیں ملا ہے ۔

دریں اثناء جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ہمارا اہم حصہ دار ملک ہے لیکن نازیوں سے مماثلت  باعث افسوس ہے ۔



متعللقہ خبریں