ترکی کی ترقی سے بعض حلقے سخت بے چین ہیں : وزیر اقتصادیات نہات زیبیکچی

وزیر اقتصادیات نہات زیبیکچی نے جرمنی کے دورے کے دوران بون میں  ترک باشندوں کیساتھ ملاقات کی ۔

685327
ترکی کی ترقی سے بعض حلقے سخت بے چین ہیں : وزیر اقتصادیات نہات زیبیکچی

 

وزیر اقتصادیات نہات زیبیکچی نے جرمنی کے دورے کے دوران بون میں  ترک باشندوں کیساتھ ملاقات کی ۔

 انھوں نے  ترک شہریوں  کیساتھ ملاقات کے دوران صدارتی نظام کے بارے   معلومات فراہم کیں  اور  جرمن حکام کیطرف سے  خطاب کے لیے کرائے  پر لیے جانے والے دو  ہالوں کےمعاہدوں کی منسوخی پر شدید رد عمل ظاہر کیا ۔  انھوں نے کہا کہ جرمنی میں مقیم  تقریباً ایک میلین ترک رائے دہندگان  سے خطاب کرنا  ہمارا حق ہے اور جرمنی کو اس کی اجازت دینے کی ضرورت ہے ۔

وزیر اقتصادیات نہات زیبیکچی نے کہا  کہ ترکی کی ترقی سے بعض حلقے سخت بے چینی محسوس کر رہے ہیں ۔ انھوں نے 16 اپریل کو ہونے والے ریفرنڈم میں مثبت ووٹ ڈالنے کی وجوہات  کو بیان کیا اور کہا کہ اقتصادی ،سیاسی اور دہشت گردی متعلق مشکلات موجودہ سسٹم کیوجہ سے پیدا ہوئی ہیں ۔یہ ریفرنڈم سیاسی انتخاب نہیں ہے ۔   آپ اق پارٹی  یا صدر رجب طیب ایردوان کے لیے نہیں بلکہ ترکی  کو درپیش مسائل کے خاتمے کے لیے مثبت ووٹ دیں گے ۔



متعللقہ خبریں