ہم آپ کے روّیے کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بالکل ویسا ہی ردعمل پیش کریں گے: چاوش اولو

میں یہ بات دوبارہ کہتا ہوں کہ اگر آپ ہمارے ساتھ تعلقات کو جاری رکھنا چاہتے ہیں تو  آپ کا  یہ جاننا ضروری ہو گا کہ آپ کو ہمارے ساتھ کیسا روّیہ رکھنا ہے۔ میولود چاوش اولو

685340
ہم آپ کے روّیے کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بالکل ویسا ہی ردعمل پیش کریں گے: چاوش اولو

جرمنی میں ترک سیاست دانوں اور وزراء کے پروگراموں میں رکاوٹ ڈالنے سے متعلق جرمن انتظامیہ کے طرز عمل کے خلاف ترکی کے صدر  رجب طیب ایردوان کے ردعمل نے اپنے اثرات دکھائے ہیں۔

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل رات جرمنی کے وزیر خارجہ سگمار گبریل کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

یہ ٹیلی فونک ملاقات گبریل کی طلب پر کی گئی اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے ان الفاظ کے بعد اس ٹیلی فونک ملاقات کا ہونا مرکز توجہ بنا ہے  کہ "میرا خیال تھا کہ جرمنی میں نازی ازم ختم ہو چکی ہے لیکن اصل میں یہ ابھی تک جاری ہے ۔ میں چاہوں تو جرمنی آوں گا اور اگر آپ مجھے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے یا بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے تو میں دنیا کو آپ کے خلاف کھڑا کر دوں گا" ۔

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے جمعہ  کے روز صبح کے وقت جاری کردہ بیان میں بھی کہا تھا کہ " میں یہ بات دوبارہ کہتا ہوں کہ اگر آپ ہمارے ساتھ تعلقات کو جاری رکھنا چاہتے ہیں تو  آپ کا  یہ جاننا ضروری ہو گا کہ آپ کو ہمارے ساتھ کیسا روّیہ رکھنا ہے۔

چاوش اولو نے کہا کہ  اس حکمت عملی کے ساتھ یہ کام نہیں ہو سکتے اور نہ ہی  جاری رہ سکتے ہیں۔ لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو ہم بھی بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ہر طرح کا ردعمل پیش کریں گے۔ اس کے بعد  کو آپ سوچیں، ہمارا جرمنی کے لئے پیغام یہ ہے"۔

جرمنی کے وزیر خارجہ نے بھی اسی روز چاوش اولو کو ٹیلی فون کیا اور ترکی کے وزیر انصاف بکر بوزداع اور وزیر اقتصادیات نہات زیبک چی  کو جرمنی میں   ترک کمیونٹی کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہ دئیے جانے کی وجہ سے ترکی اور جرمنی کے درمیان پیدا ہونے والے بحران پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ چاوش اولو اور گبریل  کے درمیان 8 مارچ کو مذاکرات  کے موضوع پر اتفاق رائے طے پا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں