ترکی: شامی انتظامیہ  کا ایک جنگی طیارہ  گر کر تباہ ہو گیا

مِگ  طیارے کے گرنے سے کچھ پہلے پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی ۔ طیارہ گرنے کے بعد امدادی ٹیموں کو علاقے میں  بھیج دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم بن علی یلدرم

684916
ترکی: شامی انتظامیہ  کا ایک جنگی طیارہ  گر کر تباہ ہو گیا

کل شام کے وقت ترکی کے ضلع حطائے کی تحصیل سامان داع کے جوار میں شامی انتظامیہ  کا ایک جنگی طیارہ  گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

طیارے سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگانے والے پائلٹ کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

نیوشہر میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ مِگ  طیارے کے گرنے سے کچھ پہلے پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی ۔ طیارہ گرنے کے بعد امدادی ٹیموں کو علاقے میں  بھیج دیا گیا ہے۔

حطائے کے گورنر ایردال اتا  نے  بھی ٹی آر ٹی  کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طیارہ شہر کے مرکز سے 8 کلو میٹر مغرب میں گرا۔

 جینڈر میری  کی ٹیمیں ، وزارت اعظمیٰ ہنگامی حالات و آفات  ڈائریکٹریٹ  اور صحت کی ٹیمیں مختصر وقت میں طیارے کے ملبے تک پہنچ گئیں اور کاک پٹ کے خالی ہونے کی اطلاع دی۔

گورنر اتا نے کہا ہے کہ طیارے کے گرنے کا ترکی سے یا فضائی حدود کی خلاف ورزی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

طیارہ  گرنے کی وجہ سے لگنے والی آگ کو بجھا دیا گیا ہے ۔

امدادی ٹیموں نے 9 گھنٹے  کی تلاش کے بعد پائلٹ کو پیراشوٹ  سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر نڈھال حالت میں تلاش کر لیا۔

پائلٹ شامی الاصل ہے، اس کا نام تاحال معلوم نہیں ہے اور اسے امدادی ٹیموں کی طرف سے آلتن اوز جینڈر میری کمانڈ دفتر لے جایا گیا ۔

یہاں ابتدائی طبی امداد  کی فراہمی کے بعد پائلٹ کو حطائے کے سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق طیارے کے واحد پائلٹ کا طیارہ ہونے اور اس میں کوئی اور پائلٹ موجود نہ ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد علاقے میں امدادی کاموں کو ختم کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں